سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ منامہ میں اس حکومت اور دیگر تین عرب ممالک کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
العربی الجدید ویب سائٹ کے مطاق بحرین صیہونی حکومت، امریکہ اور تین عرب ممالک کے وفود کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے،اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وفد کے علاوہ تین عرب ممالک جن کے وزرائے خارجہ نے تین ماہ قبل نقب سربراہی اجلاس میں ملاقات کی تھی، ایک بار پھر بحرین میں ملاقات کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں بحرین، متحدہ عرب امارات، مصر، مراکش، صیہونی حکومت اور امریکہ کے نمائندے شرکت کریں گے،العربی الجدید ویب سائٹ کے مطابق اس ملاقات کا مقصد لیبر قوانین کا مسودہ اور مذکورہ ممالک کے ورکنگ گروپس نیز ان کے اور صیہونی حکومت کے درمیان پانی، توانائی، تعلیم ، معیشت اور علاقائی سلامتی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے منصوبہ تیار کرنا ہے۔
اس اجلاس میں صیہونی حکومت کے نمائندے کے طور پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون اوشبیس اور امریکی محکمہ خارجہ کے عہدہ دار ییل لیمبرٹ شرکت کریں گے، اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ میں مغربی ایشیا کے خارجہ تعلقات کے سربراہ عوید یوسف نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم کے اجلاسوں میں سعودی عرب کی شرکت کا امکان ہے۔