سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ہتھیاروں کے صارفین کی فہرست میں بحرین اور مراکش سرفہرست ہیں۔
صہیونی اخبار معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ بحرین اور مغرب ان ممالک میں شامل ہیں جو اسرائیلی ہتھیار خریدتے ہیں جب کہ کئی حلقوں نے ان ممالک کے صیہونیوں کے ساتھ ہتھیاروں کے سودے کی مذمت کی ہے۔
بحرین لیکس کے مطابق اسرائیل اور بحرین کے درمیان ہتھیاروں کے سودوں میں سائبر سسٹم شامل ہیں، جو اسرائیل کی آمرانہ حکومتوں کے ساتھ کیے جانے والے سودوں کا صرف ایک پہلو ہے، اس رپورٹ کے مطابق بحرین اور مراکش کے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کے سودے بڑھتے جارہے ہیں جب کہ اسرائیل کی جانب سے دنیا کے ممالک کو ہتھیاروں کی برآمدات کی وجہ سے بہت زیادہ خون بہہ چکا ہے۔
اس اخبار نے مزید تاکید کی کہ ان دو عرب ممالک کے علاوہ اسرائیل کے ہتھیاروں کے زیادہ تر صارفین افریقی ممالک ہیں جن میں گھانا، کینیا، یوگنڈا، لائبیریا، نائجیریا، زیمبیا، کوسوو، بوسنیا اور فلپائن شامل ہیں، اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی بہت سی حکومتوں بشمول بحرین اور جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے بہت سے ممالک کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے کرنے کا خواہاں ہے۔