?️
لاہور:(سچ خبریں) دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری اور محمد رضوان کے 88 رنز کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کا 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم پاکستان جبکہ معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔
200 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ڈیوڈ ویلے نے پہلا اوور کرایا۔
محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری سکور کی جبکہ بابر اعظم نے بھی 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔
قومی ٹیم کے کپتان نے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر 110 جبکہ محمد رضوان نے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔
اس طرح گرین شرٹس نے 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 203 رنز بناکر حاصل کرلیا اور 203 سکور کی شراکت داری بنا کر اپنا ہی 197 رنز کا جنوبی افریقا کے خلاف بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا۔
میچ میں کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی 20 کیریئر میں 8 ہزار رنز بنالئے، اس طرح وہ کرس گیل کے بعد 218 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر سنچری مکمل کی، وہ بطور کپتان دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔
کپتان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا اور پاکستان کی جانب سے بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔
بابر اعظم کو ہی ناقابل شکست سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے الیکس ہیلز اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے محمد حسنین نے پہلا اوور کرایا۔
46 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے دو کھلاڑی شاہنواز دھانی کی مسلسل دو گیندوں پر کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹے، الیکس ہیلز 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 26 رنز بناسکے جبکہ ڈیوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، فل سالٹ 30 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 43 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے، ہیری بروک 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 31 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
اس طرح مہمان ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے، معین علی 4 چھکوں، 4 چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 55 اور سیم کرن 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دوسرے ٹی 20 کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی اور محمد حسنین شامل تھے۔
انگلش پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، ڈیوڈ ویلے، لیوک ووڈ، لیام ڈاسن اور عادل رشید شامل تھے۔
پاکستان کی جیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو طنزیہ انداز میں لتاڑتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر سے زیادہ خالی نشستوں نے توجہ حاصل کی
?️ 28 ستمبر 2025اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر سے زیادہ خالی نشستوں نے
ستمبر
لبنان اسرائیل معاہدہ شرمناک ہے، ہم غیر مسلح نہیں ہونے والے: حزبالله
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:حزبالله کے سینئر رکن نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی
جون
آئی ایم ایف نواں جائزہ: متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کردی، اسحٰق ڈار
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
اپریل
چین میں امریکی شہری جاسوسی کے الزام میں گرفتار
?️ 12 جون 2026سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی شہری
جون
پاکستانی اداکاروں کی بھارت میں مقبولیت سے بولی وڈ ’خانز‘ ڈر گئے تھے، نادیہ خان
?️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ
اپریل
مسلم لیگ (ق) نے 45 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے، شفقت محمود کی تصدیق
?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما پاکستاں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شفقت محمود
دسمبر
وزیر خارجہ نے افغان مشیر قومی سلامتی کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور تکلیف دہ قرار دیا
?️ 4 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مشیر
جون
خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟ وزیراعظم کا برہمی کا اظہار
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے
فروری