🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے 2020 میں گرفتار ہونے والی تیونسی ڈاکٹر کو ٹویٹر پر لبنانی حزب اللہ تحریک کے حامیوں کی ایک ویڈیو کو لائیک کرنے کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
سعودی حکام کئی دہائیوں سے حکومت پر تنقید کرنے اور سوشل میڈیا میں سرگرم رہنے کے جرم میں عجیب و غریب احکام جاری کر رہے ہیں جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے اس کے مغربی اتحادیوں بالخصوص امریکہ کی طرف سے نہ صرف نظر انداز کیا جاتا ہے بلکہ کھلم کھلا اس کی منظوری دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی میڈیا نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ اس ملک کی ایک عدالت نے تیونسی ڈاکٹر مہدیہ المرزوقی پر سعودی نظام کی توہین کرنے کا الزام عائد کرکے انہیں 15 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس ڈاکٹر کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر پر نشر ہونے والی تیونس کے دارالحکومت میں حزب اللہ کے حامیوں کے اجتماعات کی ایک ویڈیو کو لائک کردیا ۔
تیونس کی اس ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی 51 سالہ بہن، جو 2008 سے سعودی عرب میں رہ رہی ہیں اور کام کر رہی ہیں، کو سعودی حکام نے 2020 میں گرفتار کر لیا اس لیے کہ انہوں نے ٹویٹر پر شائع ہونے والی تیونس کے دارالحکومت میں واقع میونسپل ایریا کے سامنے حزب اللہ کے حامیوں کے مظاہرے کی ویڈیو کو لائق کر دیا تھا۔
ڈاکٹر کے بھائی نے مزید کہا کہ ان سے پوچھ گچھ ایک سال تک جاری رہی اور پھر انہیں 2 سال 8 ماہ قید اور ایک سال کے لیے معطل کر دیا گیا، تاہم سعودی حکام کے مقرر کردہ وکیل کی درخواست پر اصل سزا کے خلاف اپیل کرنے سے پہلے ہی انہیں 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کا غیرجانبدار ہونا ہی جنگ کا حل ہے: کسنجر
🗓️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ہنری کسنجر جو سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے اپنی نئی
جنوری
سعودی عرب کا منسوغ نہیں ہوا:بائیڈن
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ ممکنہ طور
جون
مغربی ممالک کی دوسروں کو جمہوریت کا درس دینے کی کوشش کرنے کا حق ہے؟روسی سفارتکار
🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: روس کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے اس ملک
مارچ
سعودی صیہونی دوستی کیوں نہیں ہو سکتی؟
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کا مسئلہ
اکتوبر
اب کیلے سے بھی کپڑا تیار کیا جائے گا
🗓️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کپڑے کی صنعت میں بڑی پیش رفت
مارچ
کون زیادہ خطرناک ہے ؟ صیہونیت یا نازی ازم؟
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور
نومبر
افغانیوں کو جہاز سے گرانے والے امریکی عملے کے کارکن باعزت بری
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:طالبان کے اقتدار میں آنے پر امریکی C-17 فوجی طیارے کے
جون
کورونا: فرخ حبیب کا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور
🗓️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے
مارچ