?️
سچ خبریں:امریکی صدر نے اس خوف سے کہ یوکرائن کا بحران تیل کی منڈی میں عدم استحکام اور امریکا میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، ایک وفد کو مشاورت کے لیے سعودی عرب بھیجا۔
واشنگٹن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدہ دار نے CNN کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے اس ہفتے دو عہدیداروں کو سعودی عرب بھیجا تاکہ یوکرائن بحران کے دوران اس ملک کو عالمی منڈیوں میں مزید خام تیل کی فراہمی پر مجبور کیا جائے۔
واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک اور محکمہ خارجہ کے توانائی کے نمائندے اموس ہوچسٹین مینہ طور پر بدھ کے روز ریاض میں تھے،بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرائن پر روس کے حملے سے امریکیوں کو نقصان پہنچنے کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کے یوکرائن پر حملے سے انرجی کیریئرز کی قیمت متاثر ہو سکتی ہے لہذا ہم اپنے ملک کی توانائی کی منڈیوں پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے نئے اقدامات کی تلاش میں ہیں،یادرہے کہ اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اگر روس اور یوکرائن کی سرحد پر تنازع بڑھتا ہے تو مائع قدرتی گیس کے لیے قطر کا رخ کیا گا،تاہم قطر نے خبردار کیا کہ یہ مختصر مدت میں ممکن نہیں ہو گا بلکہ ایک وقت طلب عمل ہو گا۔
مشہور خبریں۔
انڈونیشیایی حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لیے
?️ 1 ستمبر 2025انڈونیشیایی حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لیے انڈونیشیا میں ارکانِ
ستمبر
بالی وڈ کی نامور اداکارہ کو 6 ماہ قید
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کی عدالت نے معروف بالی وڈ اداکارہ کو ایک
اگست
ویتنام جنگ سے لے کر غزہ تک امریکہ میں طلبہ تحریکوں کا کردار
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 1960 کی دہائی میں امریکہ میں ویتنام جنگ مخالف طلبا
اپریل
اپنے ملک کو پیش آنے والے ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں:ایرانی جنرل
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری کا کہنا ہے
جولائی
وزارت داخلہ غزہ نے اپنے شہریوں کو امریکی امدادی اداروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی تاکید کی
?️ 21 اگست 2025وزارت داخلہ غزہ نے اپنے شہریوں کو امریکی امدادی اداروں کے ساتھ
اگست
8 ذی الحج کو یہودی آبادکاروں کی جانب سے قبلہ اول میں اشتعال انگیزی کا اعلان، فلسطین کی اسلامی تحریک نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 جولائی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) 8 ذی الحج کو یہودی آبادکاروں کی
جولائی
دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد نہیں کرنے دیں گے
?️ 24 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے ہرنائی
اکتوبر
40 سال کی اسیری کے بعد معمر ترین فلسطینی قیدی کی رہائی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدی کریم یونس کو صیہونی حکومت کی جیلوں
جنوری