?️
سچ خبریں: ایلون مسک نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام شائع کرکے بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر کڑی تنقید کی۔
آرٹی نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق امریکی تاجر ایلون مسک نے امریکی صدر جو بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ وہ صدارتی انتخابات میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے غیر قانونی امیگریشن سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے بائیڈن کے ٹویٹس کا مذاق اڑایا
مسک نے کل اپنے X سوشل میڈیا پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بائیڈن کی حکمت عملی بہت آسان ہے ؛ جس میں پہلے زیادہ سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں آنے کی اجازت دینا اور اس کے بعد مستقل اکثریت اور ایک جماعتی حکومت بنانے کے لیے انہیں قانونی حیثیت دینا ہے،اسی لیے وہ غیر قانونی امیگریشن کی اتنی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسک نے تارکین وطن کے حوالے سے موجودہ امریکی حکومت کی پالیسی پر تنقید کی ہے اور ان کا خیال ہے کہ بائیڈن ملک کی جنوبی سرحدوں کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کے میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد کو حکومتی امداد کے بغیر محفوظ بنانے کے خیال کی حمایت کی ہے۔
ایبٹ نے پہلے صحافی ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن سے ریاست کی سرحدوں کی حفاظت پر وفاقی حکام کے ساتھ تصادم کے لیے تیار ہیں۔
ٹیکساس کے گورنر نے آئندہ صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق مستقل مندوب نکی ہیلی کی حمایت کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:یہود مخالف بیان کی حمایت پر ایلون مسک پر تنقید، ایکس کو اشتہارات دینے پر پابندی
فلوریڈا کے گورنر رون ڈی اسینٹس نے بھی کہا کہ وہ فلوریڈا نیشنل گارڈ کے ارکان کو ٹیکساس بھیجیں گے تاکہ غیر قانونی تارکین وطن سے لڑنے میں مدد ملے۔
مشہور خبریں۔
سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی پاکستان کی مذمت
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل
دسمبر
فلسطینی میزائلوں کے سامنے ڈھیر ہوتا اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم
?️ 19 مئی 2021(سچ خبریں) مقبوضہ علاقوں میں صہیونی عہدوں پر مزاحمتی راکٹ حملوں کا
مئی
اردوغان ایران کا دورہ کریں گے
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: بعض خبری ذرائع نے آنے والے دنوں میں ترکی
جولائی
کراچی میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے
?️ 15 جون 2021کراچی(سچ خبریں) الہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران
جون
کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے؟خواجہ آصف کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو
جولائی
چین نے تائیوان کے ارد گرد 15 جنگی طیارے بھیجے
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو چینی فوج نے تائیوان کے گرد پانچ جنگی
اگست
بھارت اور چین کے درمیان کون سا معاہدہ ہوا ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: چین اور بھارت نے متنازع سرحدی علاقے میں باقی ماندہ
اگست
یمنی فوج کا اہم اعلان
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے کئی بار امن
جون