?️
سچ خبریں:یونیسکو اور یونیسیف نے بتایا کہ 2020 کے شروں میں کورونا کے آنے سے اب تک ایشیا میں کروڑوں بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق بچوں کے لیے فنڈ یونیسیف اور اقوام متحدہ کے سائنس، تعلیم اور ثقافت کے لیے فنڈ یونیسکو کی جانب سے کووڈ-19 کے ایشیا کے اسکولوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ اب بھی ایشیا میں کئی کروڑ بچے اسکول میں جانے کے منتطر ہیں۔
جن 80 کروڑ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ان میں سے 40کروڑ کا تعلق جنوبی ایشیا، 26کروڑ کا تعلق مشرقی ایشیا اور 14 کروڑ کا تعلق جنوب مشرقی ایشیا سے ہے۔
اس سلسلہ مین کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں وبا کے دوران اسکول ڈیڑھ سال سے زائد عرصے تک بند رہے اور اس سال 12 ستمبر کو اسکول ایک طویل عرصے کے بعد کھولے گے۔
رپورٹ میں بچوں کی تعلیم پر وبا کے دوران مرتب ہونے والے اثرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا گیا کہ 2020 میں ایشیا میں تعلیمی سال کا تقریباً نصف عرصہ اسکول بند رہے۔
اس سلسلے میں فلپائن سمیت چند ایسے مالک کا بھی حوال ہدیا گیا جہاں وبا کی وجہ سے اب تک اسکول بند ہیں اور ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکول جانے سے محروم ہیں اور 2021 کی آخری سہ ماہی شروع ہونے کے باوجود اب بھی بڑی تعداد میں بچے اسکول جانے سیکھنے کے عمل سے محروم ہیں۔
رپورٹ میں اسکول کی بندش کے بچوں پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ بچے سیکھنے کے عمل سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ، دوبارہ تعلیم حاصل نہ کرنے، بچوں سے مزدوری اور بچپن میں شادی جیسے خطرات سے دوچار ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی حکام کس سوگ میں ہیں؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے ردعمل
جنوری
سعودی اتحاد پروازوں کی اجازت نہیں دے رہا: صنعا
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے
جون
غزہ میں جاری نسل کشی پر سلامتی کونسل کا اظہار تشویش
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں جاری
جنوری
واشنگٹن کے مطابق ایرانی کشتیاں امریکی جنگی جہازوں کے قریب پہنچتی ہوئیں
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے منگل کی صبح دعویٰ کیا کہ
جون
امریکہ کو سائبر حملوں میں اضافے پر تشویش ہے
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: Axius کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن نے پیر
اکتوبر
ملکہ مر گئیں پر ان کے مخالفین کو آج بھی سزا دی جاری ہے،برطانوی انسانی حقوق!
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانوی عدالت نے جمعرات کے روز سابق ملکہ الزبتھ دوم
اکتوبر
ازبکستان کے صدر اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال
?️ 3 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف اپنے دو روزہ دورے پر
مارچ
روس نے یوکرین کا ایک لڑاکا اور 10 ڈرون تباہ کئے
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے بحران اور ملک میں روس کے خصوصی فوجی
مئی