🗓️
سچ خبریں:ایرانی تجارتی ترقی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ اقتصادی روابط کو وسعت دینا ہماری موجودہ حکومت کی اہم پالیسیوں میں سے ایک ہے اور صدر مملکت نے اس کی منظوری دی ہے لہذا اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی کوششیں کلیئرنگ ٹریڈ کو نافذ کرنے اور آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کے مرحلے میں داخل ہوئی ہیں۔
ایرانی تجارتی ترقی کے ادارے کے سربراہ علی رضا پیمان پاک نے کراچی میں پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہا کہ موجودہ ایرانی حکومت کی اہم پالیسیوں میں سے ایک ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر پاکستان جیسے ممالک کے ساتھ۔ جس کے ساتھ ہمارے دیرینہ ثقافتی رشتے ہیں۔
پیمان پاک نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی باہمی صلاحیتوں اور اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ پاکستان کا تجارتی توازن تقریباً 70 بلین ڈالر ہے اور ایران کا تجارتی توازن 120 بلین ڈالر ہے جو مل کر 200 بلین ڈالر بنتا ہے جس میں گزشتہ سال کے دوران میں اضافہ ہوا ہے اس لیے کہ موجودہ حکومت کے تمام اداروں نے اس سلسلہ میں بہت کوششیں کی ہیں جس کے نتیجہ میں مشترکہ تجارت تقریباً 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات، باہمی دلچسپی اور موجودہ صلاحیتوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتوں کا نقطہ نظر ہم آہنگ ہے اور ہم پاکستانی فریق کی جانب سے مطلوبہ اہداف کے حصول کی خواہش کا مشاہدہ کر رہے ہیں نیز ان میں سے ایک شعبہ سرحدی صوبوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔
ایرانی تجارتی ترقی کے ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران کی تجارتی ترقی کی تنظیم کا مقصد اگلے 2 سال میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں کے حجم کو 2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 بلین ڈالر تک پہنچانا ہےجس کے لیے ہم نے ایک کلیئرنگ میکانزم مرتب کیا ہے اور اس کا مشن زاہدان اور کوئٹہ چیمبرز کو سونپا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی تجارتی ترقی کی تنظیموں کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط نے ہمارے تجارتی اور اقتصادی تبادلوں کو ہموار بنا دیا ہے اور موجودہ کوششوں کے ساتھ، ایران اور پاکستان اس سلسلہ میں عمل درآمد کے میدان میں داخل ہو گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایشیا میں کورونا سے کروڑوں بچوں کی تعلیم متاثر
🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:یونیسکو اور یونیسیف نے بتایا کہ 2020 کے شروں میں کورونا
اکتوبر
چین امریکہ کے خلاف انتقامی اقدامات کا خواہاں
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: چین کے گلوبل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کی
مارچ
صیہونی، سعودی،اماراتی اتحاد کا قیام
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش ڈرون
فروری
جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست
🗓️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز
جولائی
سیف علی خان کی جان بچانے والے رکشا ڈرائیور کو بطور انعام کتنی رقم ملی؟
🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے بروقت ہسپتال پہنچانے
جنوری
ماہ رنگ بلوچ کوکراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
🗓️ 8 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ
اکتوبر
The Important Things You Learn When You Move to a Foreign Country
🗓️ 17 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
مزاحمت کو محاصرے اور پابندیوں سے کبھی کمزور نہیں کیا جا سکتا:حزب اللہ
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی تحریک حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ نے ایک
دسمبر