?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایران اور روس کے درمیان تعاون کو تل ابیب اور دنیا کے لیے خطرہ قرار دیا ۔
مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپد نے اعلان کیا کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون تل ابیب حتیٰ یوکرین، یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے،رپورٹ کے مطابق اس صہیونی عہدہ دار نے کھلے عام مبالغہ آرائی کرتے ہوئے کہا کہ تہران ایک خطرناک دہشت گرد ریاست ہے اور اس ملک کے ساتھ ماسکو کا تعاون پوری دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے
انہوں نے یوکرین کی جنگ میں استعمال کے لیے ایران سے روس کو جارحانہ ڈرونز کی برآمد کے بارے میں مغربی حکام کے دعووں کو دہراتے ہوئے تاکید کی کہ ماسکو کی طرف سے یہ اقدام ہمارے نقطہ نظر سے قابل قبول نہیں ہے، تاہم ہم یوکرین کو براہ راست کوئی فوجی امداد فراہم نہیں کریں گے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے مغربی کنارے میں اس حکومت کی فوج کے ہاتھوں ہونے والے ظلم و بربریت کا ذکر کیے بغیر مطالبہ کیا کہ خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کی توسیع سے نمٹنے کی ضرورت ہے، واضح رہے کہ تہران اور ماسکو کے حکام روس کو ایرانی ڈرونز کی برآمد کے بارے میں کیے جانے والے بے بنیاد مغربی دعووں کو بارہا مسترد کر چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
گوگل فوٹوز میں مصنوعی ذہانت سے آراستہ جدید فیچرز کا اضافہ ہوگیا
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: گوگل فوٹوز نے اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو
مئی
ایران کے خلاف تل ابیب کا نیا اور عجیب و غریب نفسیاتی آپریشن
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: پہلی بار اسرائیلی حکومت کے فوجی نگران نے ایک عبرانی
اپریل
عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی عراق کے صوبہ موصل میں واقع ترکی کے ایک فوجی
جنوری
امریکہ کا یمن میں نیا ظلم؛درجنوں افریقی مہاجرین کا قتل عام
?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: یمن پر امریکہ کے جاری مظالم، جہاں روزانہ درجنوں معصوم شہریوں—جن
اپریل
ضلع خیبر میں پاک فوج کا آپریشن، اہم دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
?️ 8 نومبر 2022ضلع خیبر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں
نومبر
سپریم کورٹ کو آگاہ کیے بغیر ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع نہیں کیا جائے، چیف جسٹس
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے خلاف
جولائی
فلسطینی اتھارٹی کی سرخ لکیر
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے ایک بیان میں لبنان کے
جولائی
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے منفرد سہولت پر شروع کیا کام
?️ 19 فروری 2021سان فرانسسکو {سچ خبریں} دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے
فروری