?️
سچ خبریں:اعلیٰ امریکی جنرل نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا بحران اور ایران کے ساتھ جنگ چین پر امریکی سٹریٹجک توجہ کو پٹڑی سے اتار سکتی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل الیکس گرنکووچ نے مغربی ایشیا میں کسی بھی نئے بحران اور جنگ کو واشنگٹن کے مفادات کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کا آغاز یا مشرق وسطیٰ میں کوئی دوسرا بحران امریکہ کی فوجی اور تزویراتی توجہ کو اپنے ترجیحی مقصد سے ہٹا سکتا ہے جو خطے میں اس کے اہم حریف چین کا مقابلہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران اور سعودی عرب کی سفارتی تنصیبات کو دوبارہ کھولنے پر امریکہ کا ردعمل
گرینکووچ نے ڈیفنس ون ٹیکنالوجی سمٹ میں کہا کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ ہوئی تو مشرق وسطیٰ میں چین پر ہماری توجہ کو پٹڑی سے اتار سکتا ہے۔
گرینکووچ نے اس سمٹ میں مزید کہا کہ چین اپنی تیل اور ہائیڈرو کاربن کی درآمدات کا 42 فیصد خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے گزر کر حاصل کرتا ہے۔
سینئر امریکی فوجی جنرل نے کہا کہ جس طرح ہزاروں میزائل کسی بھی ملک کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اسی طرح ایران نے بھی اپنی جنوبی سرحدوں پر ہزاروں میزائل نصب کر رکھے ہیں تاکہ امریکہ کو خطے میں اپنی بحری اور فضائی تنصیبات تک رسائی سے روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا پاکستان ایران اور چین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے امریکہ کے دباؤ میں ہے؟
انہوں نے کہا کہ آپ خلیج فارس کو دیکھیں کہ چین کی جھیل میں تبدیل ہوچکا ہے،اس کے کیا نتائج ہوں گے؟۔
اسی دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے صحافیوں کے ساتھ اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے اور ایران کے ساتھ واشنگٹن کی ترجیح مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف صیہونیوں کا منصوبہ
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر خارجہ یائیر لاپڈ جنہوں نے ویانا مذاکرات کی مخالفت
دسمبر
پی آئی اے نے بحرین کے لئے پروازیں بحال کر دیں
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے
مئی
سعودی عرب کی اہم تنصیبات بڑے پیمانے پر حملے کی زد میں
?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی سرزمین پر یمنی فوج
ستمبر
دہشتگرد نے پہلے فائرنگ کی پھرتیسری صف میں جاکر خود کو دھماکے سے اڑایا،آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
?️ 4 مارچ 2022پشاور (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ دہشتگرد نے پہلے
مارچ
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 1.73 فی صد رہی، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں
مارچ
امریکہ کی 2024 ماراتھن دوڑ : فاتح کون ہوگا، بائیڈن یا ٹرمپ؟
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں 6 ماہ سے بھی کم وقت
مئی
’دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے، ریاست کے ردعمل میں اتنی ہی شدت آئے گی‘
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اس عزم
جنوری
ٹرمپ کا ناقابل معافی گناہ
?️ 12 اگست 2025ٹرمپ کا ناقابل معافی گناہ امریکی جریدے دی اٹلانٹک نے اپنی تازہ
اگست