ایرانی مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہنما کی ہزاروں قیدیوں کو معافی

قیدیوں

🗓️

سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے انقلاب کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر ہزاروں قیدیوں کی عام معافی کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای کی جانب سے آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو دی گئی تجویز کے بعد انہوں نے بڑی تعداد میں مجرموں کی سزاؤں کو معاف کرنے اور کم کرنے کی منظوری دی۔ یہ منظوری اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر دی گئی، مذکورہ حکم کے تحت ایران میں حالیہ فسادات کے دوران گرفتار ہونے والوں سمیت عمومی ، انقلابی اور فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دسیوں ہزار مجرمین کو عام معافی یا سزاوں میں کمی کا فائدہ ملے گا۔

مذکورہ حکم نامے کے مطابق حالیہ فسادات کے مجرموں کو معاف کیا جائے گا یا ان کی سزا میں کمی کی جائے گی بشرطیکہ انہوں نے غیر ملکیوں کے لیے جاسوسی نہ کی ہو، غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ایجنٹوں سے براہ راست رابطہ نہ رکھا ہو، کسی کو جان بوجھ کر قتل یا زخمی نہ کیا ہو، سرکاری، عسکری اور عوامی تنصیبات کو تباہ یا نذر آتش نہ کیا ہو، یا ان کے خلاف کسی خصوصی مدعی نے شکایت نہ کی ہو۔

در ایں اثنا عدلیہ کے سربراہ کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ حالیہ واقعات کے دوران دشمنوں کے اکسانے اور پروپیگنڈے کی وجہ سے بہت سے لوگ خاص طور پر نوجوانوں نے غلط رویوں اور جرائم کا ارتکاب کیا، یہ کام خود ان کے لئے مشکلات کا باعث بننے کے علاوہ ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنا،اب جبکہ غیر ملکی دشمنوں کے منصوبے، انقلاب دشمن اور عوام مخالف دھاروں کا کردار اور مقاصد بے نقاب ہوچکے ہیں تو زیر حراست افراد کی خاصی تعداد ندامت اور پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے خط میں عمومی، انقلابی اور فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرمین کی معافی یا سزاوں میں کمی کے لئے بھی شرائط رکھی گئی ہیں،علاوہ از ایں عدلیہ کی جانب سے اپنے خاندان کی کفالت کرنے والی سزا یافتہ خواتین، موذی یا لاعلاج بیماریوں میں مبتلا مجرمین، ستر سال سے زیادہ عمر کے مرد اور ساٹھ سال سے زیادہ عمر کی خواتین مجرمین اور اسی طرح جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھنے والے مجرموں کی سزاوں میں کمی یا معافی کے لئے خاص شرائط کے تحت درخواست کی گئی ہے۔

تاہم عدلیہ کے سربراہ کے خط میں کئی دیگر مجرموں کو اس عام معافی سے باہر کیا گیا ہے،جن میں اسلحے کی خرید و فروخت اور اسمگلنگ، چوری اور ڈکیتی، مسلح طور پر منشیات اور دیگر کیمیکل مواد سے متعلق جرائم، اخلاقی بے راہ روی، فحاشیت اور جسم فروشی کے مراکز کا قیام، شراب کی اسمگلنگ، اجناس اور کرنسی کی منظم، پیشہ ورانہ اور بڑے پیمانے پر اسمگلنگ، ملکی معیشت بڑی رکاوٹوں میں ملوث ہونا اور معاونت فراہم کرنا اور اندرونی اور بیرونی سلامتی کے خلاف جرائم شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کے سیکیورٹی مسائل کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں: طالبان وزیر خارجہ

🗓️ 4 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان

صہیونی فوج اور سرایا القدس کے درمیان جھڑپیں

🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطینی ذرائع نے آج پیر کو اطلاع دی ہے

7 اکتوبر کی ناکامی کی تحقیقات کا نتیجہ شائع ہونے کو تیار، لمحہ فکریہ!

🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل نے اتوار کی

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لاگو ہو گا

🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے منی بجٹ تیار کرلیا ہے، جس

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد

🗓️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان

امریکی کانگریس کی عمارت فضائی خطرے کے باعث خالی

🗓️ 21 اپریل 2022سچ خبریں:  امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ

وزیر خارجہ اہم مشن پر ترکی پہنچ گئے

🗓️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن

روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے: وزیرخارجہ

🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ روس کےساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے