?️
سچ خبریں:ایرانی طلبا کی کئی بڑی یونینوں نے حجاب کے اپنے بنیادی حق میں بولنے والی بھارتی طالبہ کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔
ایرانی اسٹوڈنٹس کی بڑی انجمنوں نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں ایرانی قوم ایسی حالت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ اور شیطانی چنگل سے رہائی اور آزادی کے حصول کا جشن منا رہی ہے جبکہ ہندوستان میں با حجاب مسلمان طالبات اپنے ابتدائی حقوق کے لئے ہر روز جدوجہد کر رہی ہیں۔
اس بیان میں آیا ہے کہ اس جدوجہد میں حریت، استقامت، اقدار کی پابندی، شجاعت اور خدا پر ایمان کو محسوس کیا جا سکتا ہے، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت تعلیمی مراکز میں حجاب کے ساتھ آنے والی طالبات کے داخلہ پر ممنوعیت کے خلاف ہندوستانی طالبہ کی زبان سے اللہ اکبر کی ہیبت طاری کرنے والی آواز اس بات کا سبب بنی کہ دنیا بھر کے مسلمان اللہ اکبر کے ہیش ٹیگ کے ٹرینڈ کے ساتھ اس کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں۔
بیان میں مزید آیا ہے کہ اسلام مخالف بظاہر جمہوری حکومت کی انتہاء پسندانہ پالیسی کے خلاف اس طالبہ کے شجاعت بھرے اعتراض نے اسے اسلامی دنیا میں حریت و آزادی کی علامت بنا دیا ہے،ایرانی طلبا کی یونینوں نے اس دشمنی بھرے اقدام کی مذمت کے ساتھ وزارت خارجہ سے اس واقعے کا نوٹس لینے اور ہندوستان کی اس شیر دل طالبہ کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی ہندوستان کے صوبے کرناٹک کے اوڈپی شہر میں ایک با حجاب طالبہ نے دسیوں انتہاپسند ہندوؤں کے مقابلے میں اپنے پردے کا دفاع کرتے ہوئے ان کی بدمعاشیوں سے مرعوب ہوئے بغیر صدائے اللہ اکبر بلند کی،کرناٹک کی صوبائی حکومت انتہاء پسند ہندوؤں کے ہاتھوں میں ہے جس نے کئی ہفتے پہلے تعلیمی مراکز میں اسلامی حجاب کے ساتھ مسلمان طالبات کے داخلہ پر روک لگا دی ہےجبکہ مسلمان خواتین اور بچیوں بالخصوص طالبات کے حجاب پر پابندی، ہندوستان کے آئین کے خلاف ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی کا آئندہ صدر کون ہوگا؟
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اردغان کے اپوزیشن اتحاد کا وسیع محاذ مشترکہ امیدوار کی نامزدگی
دسمبر
بھارت کو پاکستان کے نئے ایف 16 طیاروں کا خوف
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: پاکستان کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے حوالے سے
ستمبر
اسرائیل غزہ میں خوراک و دوا کی ترسیل روک رہا ہے:اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے کہا ہے
اپریل
فیصل واڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر
دسمبر
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
?️ 26 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ
اپریل
بغداد میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مذاکرات
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق میں تحریک کی حمایت کرنے والے فسادیوں اور سیکورٹی
اگست
سعودی عرب سے صومالیہ تک متحدہ عرب امارات کے جاسوسی نیٹ ورک پر ایک نظر
?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات نے یورپی اور امریکی ماہرین
اگست
زلنسکی کا ٹویٹری میزائل
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: میڈیا نے لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین
جولائی