ایرانی صدر انڈونیشیا کے دورے پر

انڈونیشیا

?️

سچ خبریں:ہندوستانی میڈیا نے ایرانی صدر کے دورہ انڈونیشیا کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس دورے کا مقصد عالمی جغرافیائی سیاسی چیلنجوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت سے ڈالر کو ہٹانا ہے۔

انڈین ایکسپریس اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ دو روزہ دورے پر منگل کے روز انڈونیشیا پہنچے ہیں جہاں انہوں نےعالمی جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں شدت کے دوران اپنے انڈونیشی ہم منصب جوکو ویدودو سے ملاقات کی۔

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے اس دورے کے بارے میں کہ کہ رئیسی وڈوڈو کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں کیونکہ انڈونیشیا اپنی برآمدات میں اضافہ کر کے کورونا وبا کے بعد اپنی معیشت کی تعمیر نو کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سفر سے ایران اور انڈونیشیا کے تعلقات کو پھر سے تقویت ملے گی کیونکہ تہران بین الاقوامی امور پر امریکہ کی قیادت میں مغربی تسلط اور تعاون کے متبادل تلاش کر رہا ہے جب کہ انڈونیشیا اور ایران دونوں ممالک کے درمیان رواں ماہ میں ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو گی۔

انڈونیشیا کی وزارت اقتصادیات کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ انڈونیشیا اور ایران کے درمیان جنوری اور مارچ کے درمیان تجارت 54.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ دو طرفہ تجارت کی مالیت گزشتہ سال 23 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 257.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا صیہونی نئے انتفاضے کے خوف سے پریشان ہیں؟

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے عیلی میں آپریشن کے

منگل کو تجربہ کیا گیا میزائل سپرسونک تھا: شمالی کوریا

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: روئٹرز نے شمالی کوریا کے حوالے سے بتایا کہ پیانگ یانگ

گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

?️ 4 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا 

اسحٰق ڈار کا آرمی چیف کے خاندان کا ٹیکس ریکارڈ ’لیک‘ ہونے کا نوٹس

?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار  نے چیف آف

سونیا حسین اور شرمین عبید میں تلخ کلامی

?️ 1 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) فلم اسٹار ماہرہ خان سے متعلق بیان پر اداکارہ

امریکی فوج نے شام سے عراق میں نئے فوجی سازوسامان وارد کئے

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع کے مطابق امریکی فوجی

وزیر اعظم نجی پرواز سے لندن روانہ ہوگئے

?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف مصر میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی

غزہ میں صحت کی تباہی کے بارے میں ڈاکٹروں کی تنظیم کا انتباہ

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں طبی اور صحت کی تباہ کن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے