سچ خبریں:چین کے ایک سرکاری اخبار نے ویانا مذاکرات کے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات کو انجام تک پہنچانے کے لیے ایمانداری اور لچک کا مظاہرہ کریں جبکہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔
چین کی سرکاری اخبارچائنا ڈیلی نے آج (بدھ) کو اپنےاداریے میں لکھا ہے اس وقت جبکہ ایران اور 5+1 کے رکن ممالک کے درمیان پابندیوں کو ہٹانے اور جوہری معاہدے کو مشترکہ کمیشن کے فریم ورک کے اندر بحال کرنے کے مقصد سے مذاکرات جاری ہیں ،تاہم اگر معاہدے کو بحال کر نا ہے تو ایران پر سے پابندیاں ہٹانا پڑیں گی کیونکہ پابندیاں ہٹانا معاہدےکی بحالی کی کلید ہےجبکہ ویانا مذاکرات کے فریقین کو مذاکرات کی کامیابی کے لیے ایمانداری اور لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
اس مضمون کے آغاز میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران دونوں نے ایٹمی معاہدے کو زندہ رکھنے کی زیادہ خواہش ظاہر کی ہے جبکہ واشنگٹن کے 2018 میں اس معاہدے سے دستبرداری اور ایران پر یکطرفہ پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعداس معاہدےپر عمل کرنا مشکل ہوگیا تھا، تاہم مصنوعی تنفس کے ذریعہ اسے بچا لیاگیا۔
چینی اخبار نے پیر (29 نومبر) کو ویانا میں ہونے والی بات چیت کے تعطل کو توڑنے میں دلچسپی رکھنے والے تمام فریقوں کی جانب سے امید کی علامت قرار دیا، تاہم اس مثبت سوچ کو جشن میں بدلنے کے لیے دونوں فریقوں (ایران اور امریکہ) کو ایک دوسرے کے خدشات دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ وہ آدھے راستے کو مل کر مکمل کر سکیں۔