?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری مریم نوازکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے بڑے چینلز کے اشتہارات کنٹرول کرنےکا اعتراف کیا، یہ سنگین مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور اعتراف ہے امید ہے مریم اشتہارات کنٹرول کرنےکی طرح بیرون ملک جائیدادوں کا اعتراف بھی کرلیں گی۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ وہ پارٹی کا میڈیا سیل چلارہی تھیں، اس اعترافی بیان کے بعد امید ہے وہ اپنی اور خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں کا اعتراف بھی کر لیں گی، قوم چشم براہ ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز کسی کو کہہ رہی ہیں کہ چار چینلزکو کوئی اشتہار نہیں جائےگا۔آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی ہی آواز ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں انکار نہیں کر رہی کہ یہ آڈیو میری نہیں، یہ پرانی آڈیو ہے، میں تب پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھی، وہ بہت پرانی ہے، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ فلاں تقریر سے یا توڑ جوڑ کر بنائی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن فوجی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے تصور سے زیادہ ترقی یافتہ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے صیہونی حکومت کے ایک اہلکار
دسمبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پراظہار تشویش
?️ 10 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر
جنوری
شام کے ساتھ ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے پر امریکہ چراغپا
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شام کی عرب
مئی
پاکستان ہمیشہ تنازعات کے حل کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت کریگا۔ عاصم افتخار
?️ 24 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
مارچ
اس الیکشن کے بعد آپ کو ووٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے: ٹرمپ
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: سابق صدر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ
جولائی
ولید جمبلاط کا امریکی سفیر کی توہین پر ردعمل
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: خطے کے لیے امریکی نائب ایلچی مورگن اورٹاگس، نے عہدہ
اپریل
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے پہلے دن فلسطین محور گفتگو رہا
?️ 24 ستمبر 2025اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے پہلے دن فلسطین
ستمبر
فوجی افسران، ججز نیب قوانین کے تحت مکمل طور پر قابل احتساب ہیں، جسٹس منصور علی شاہ
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور
اکتوبر