?️
اگر قحط جاری رہا تو روزانہ ۵۰۰ افراد جاں بحق ہوں گے:وزارت صحت غزہ
فلسطینی وزارتِ صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البُرش نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں قحط کی موجودہ صورتِ حال برقرار رہی تو خطہ ایک ایسے مرحلے میں داخل ہوگا جہاں روزانہ کم از کم 500 افراد بھوک اور غذائی قلت کے باعث شہید ہوں گے۔
انہوں نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ اب تک 240 افراد فاقہ کشی اور غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 106 بچے شامل ہیں۔ ان کے مطابق، غزہ کے 95 فیصد زیرِ زمین پانی پینے کے قابل نہیں رہا اور اسرائیلی فورسز جان بوجھ کر اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
منیر البُرش نے کہا کہ غذائی قلت کے سبب ڈاکٹروں کی حالت بھی بگڑ رہی ہے، بعض ڈاکٹر مسلسل کام کرتے ہوئے آپریشن تھیٹر میں بے ہوش ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی ڈاکٹر بھی بدترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور صہیونی قابض فوج انہیں جان بوجھ کر خوراک اور دوائی سے محروم رکھتی ہے۔
وزارتِ صحت کے مطابق، غزہ میں 40 ہزار نوزائیدہ اور ایک لاکھ سے زائد دودھ پلانے والی مائیں شدید غذائی قلت سے متاثر ہیں۔
جمعہ کو جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 49 فلسطینی شہید اور 639 زخمی ہوئے، جس کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 61 ہزار 827 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 275 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، قابض فوج کی فائرنگ سے صرف امدادی مراکز کے قریب 17 فلسطینی شہید اور 250 زخمی ہوئے۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ امدادی مراکز پر حملوں کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار 898 فلسطینی شہید اور 14 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر جنگ مسلط کی تھی، جس کا مقصد حماس کو ختم کرنا اور قیدیوں کی بازیابی بتایا گیا تھا، تاہم اپنے اہداف میں ناکام رہنے کے بعد اسے جنوری 2025 میں ایک عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر مجبور ہونا پڑا۔ لیکن مارچ 2025 میں اسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ حملے شروع کر دیے اور اب تک انسانی امداد کے بڑے پیمانے پر داخلے کو روک رکھا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹکٹوں کے لیے مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، مریم نواز اور خواتین ورکرز میں تلخ کلامی
?️ 24 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) آئندہ عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے
دسمبر
اسرائیلی فوجی غزہ میں رکنے کے لئے تیار نہیں
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ بند دروازوں
نومبر
وزیراعظم نے کہا کسی کا بھی احتساب ہو سکتا ہے: فواد چوہدری
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
اپریل
مشرق وسطی کا کینسر
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
اگست
8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہوگا، آصف زرداری
?️ 6 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)
نومبر
وزیر اعلیٰ سندھ نے اسٹیل مل بحال کرانے کیلئے روس سے مدد طلب کرلی
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل
نومبر
امریکہ طالبان پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے: روس
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوٹوف نے کہا کہ امریکہ
دسمبر
ایران نے اسرائیل کے کن ٹکھانوں کو نشانہ بنایا؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران نے اپنے وعدہ صادق 2 آپریشن کے دوران اسرائیل
اکتوبر