?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب اور ممکنہ آئندہ نائب صدر جے ڈی ونس نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس اور یوکرین نے واشنگٹن کی جانب سے پیش کردہ امن منصوبے کو مسترد کیا تو امریکہ مذاکرات کے عمل سے دستبردار ہو جائے گا۔
روسی خبر رساں ادارے ٹاس کی روپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب جے ڈی ونس نے بیان دیا کہ امریکہ نے ایک بہت واضح اور شفاف تجویز تیار کی ہے اور اگر ماسکو اور کییف نے اسے قبول نہ کیا تو امریکہ مذاکرات کا حصہ نہیں رہے گا۔
ونس نے اپنے بیان میں کہا کہ وقت آ چکا ہے کہ یا تو فریقین مثبت جواب دیں، یا ہم اس عمل سے الگ ہو جائیں، یہ بیان ان کے تاج محل کے سیاحتی دورے کے بعد دیا گیا، جسے امریکی اور بین الاقوامی میڈیا نے بھرپور انداز میں رپورٹ کیا۔
ونس کا کہنا تھا کہ جنگ روکنے کے لیے دونوں فریقین کو ہتھیار ڈالنے اور بہتر روس و یوکرین کی تعمیر پر توجہ دینی چاہیے،انہوں نے اشارہ دیا کہ امن منصوبے میں کچھ علاقائی تبادلوں کی گنجائش موجود ہے، لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق، ٹرمپ کے امن منصوبے میں یہ نکات شامل ہو سکتے ہیں:
– کییف کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں یورپی افواج کی تعیناتی
– جنگ بندی کی نگرانی کے لیے روس، یوکرین اور کسی غیر نیٹو ملک پر مشتمل مشترکہ کمیشن کا قیام
ونس نے کہا کہ اب تک مذاکرات میں تمام فریقین نے نیک نیتی سے حصہ لیا ہے۔ ٹرمپ بھی 20 اپریل کو اس امید کا اظہار کر چکے ہیں کہ چند ہفتوں میں یوکرین میں امن معاہدہ ممکن ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا ہے کہ اگر مستقبل قریب میں مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچے تو ٹرمپ یوکرین کے بحران کے حل کی کوششیں ترک کر دیں گے۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکہ کا باہر نکلنا ایک ممکنہ آپشن ہوگا، حالانکہ وہ اس صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
یاسمین راشدکا عوام سے ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل
?️ 30 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا
مئی
الشفا ہسپتال میں صہیونی جرائم کے نئے انکشافات
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: الجزیرہ کے ساتھ بات چیت میں غزہ کے الشفا اسپتال
مارچ
سعودی ولی عہد کا اہم مسائل کا جائزہ لینے کے لیے فرانس کا دورہ
?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:ریاض میں فرانسیسی سفارت خانے کے ایک سفارتی ذریعے نے اعلان
جولائی
افغانستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں صیہونیوں کے ردپا
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:ایک صہیونی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرقی افغانستان
جون
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ طلب
?️ 2 مئی 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات
مئی
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض معاہدے میں امریکا کا اہم کردار
?️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)
جولائی
برطانیہ کی نئی صہیونی بستیوں کے منصوبے پر شدید تنقید
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانوی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب
مارچ
قیدیوں کا ریکارڈ قائم کرنے والا انسانی حقوق کا ٹھیکیدار ملک
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: فرانس میں سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس
اگست