?️
سچ خبریں:انٹرپول کے سکریٹری جنرل نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے بعد اس ملک سے اسمگل شدہ ہتھیاروں کے سیلاب کے بارے میں خبردار کیا۔
بین الاقوامی پولیس اسسٹنس فورس (انٹرپول) کے سکریٹری جنرل یورگن اسٹوک نے جنگ کے نتیجے میں یوکرین سے اسلحے کی اسمگلنگ کے سیلاب سے خبردار کرتے ہوئے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ہم نے پہلے بلقان میں ایسا ہوتا دیکھا ہے، اس کے علاوہ افریقہ میں بھی ہم نے دیکھا ہے کہ منظم جرائم کے گروہ عدم استحکام ، ہتھیاروں اور یہاں تک کہ فوجی ہتھیاروں کی دستیابی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرچکے ہیں۔
انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ ہلکے ہتھیار ان کی سب سے بڑی تشویش ہے، انٹرپول کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ہتھیاروں کا سراغ لگانے میں مدد کرنے کے لیے ان کے پاس موجود معلومات کو استعمال کریں، درایں اثنا یوروپول کی چیف ایگزیکٹیو کیتھرین ڈی بولا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ تنظیم مغرب کی طرف سے یوکرین کو عطیہ کیے گئے ہتھیاروں کے سیلاب کا انتظار کر رہی ہے، جنہیں یورپ اسمگل کیا جائے گا۔
یورپی عہدیدار نے ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں اس کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ ایک بین الاقوامی ورکنگ گروپ اس ممکنہ مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز کی تلاش میں ہے۔
مشہور خبریں۔
روس کی ٹیلی گرام کو دھمکی
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:روس کی مواصلات کی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں کہا
جنوری
فرانس میں کشیدگی میں شدت/وزارت داخلہ کا مزید 13000 پولیس فورس کو میدان میں آنے کا حکم
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس کی وزارت داخلہ نے پنشن قانون میں ترمیم کے منصوبے
مارچ
وزیر اعظم کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم
?️ 13 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی ذخیرہ اندوزی
جنوری
وزیراعلیٰ کے خلاف اعتماد کے ووٹ سے قبل اہم پیش رفت کا امکان
?️ 20 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی سیاست میں گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور
دسمبر
نیٹو دراصل تیسری جنگ عظیم کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے: دمتری میدودف
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور ملک کے
اپریل
فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت ناقابل تردید ہے:عدالتی اعلامیہ
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:غزہ ٹریبونل کے شرکاء نے بوسنیا کے دارالحکومت سارایوو میں فلسطینی
مئی
شرح سود میں کمی: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 894 پوائنٹس بڑھ گیا
?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں
ستمبر
پی ٹی آئی خیبر پختون خوا اختلافات کا شکار
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندر اختلافات سامنے
اگست