سچ خبریں:عراقی وزیراعظم نے پیر کی رات اس ملک میں ہونے والے پالیمانی انتخابات کے نتائج منظر عام پر آنے کے بعد امید ظاہر کی کہ اگلی پارلیمنٹ لیبر ، کنسٹرکشن اور گورنمنٹ کے ساتھ تعاون کرنے والی ہوگی۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اسی وقت ٹویٹ کیا جب پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کیا گیاجس میں انھوں نے کہا کہ میں ان تمام نمائندوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ان سیاسی پارٹیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جو اگلی پارلیمنٹ بنائیں گی،تاہم ہمیں امید ہے کہ یہ پارلیمنٹ لیبر ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ میں حکومت کا ساتھ دے گی۔
واضح رہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات اتوار کو سخت سکیورٹی اور شیڈول سے ایک سال قبل منعقد ہوئے، اس الیکشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر تحریک سے وابستہ افراد 73 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں اور انھوں نے شیعہ دھڑوں میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں جس کے بعدقانون کی حکمرانی اور نوری المالکی کی قیادت میں چلنے والی پارٹی 37 نشستوں کے ساتھ آگے ہے۔