امریکی وزیر دفاع کا اس ملک کی فوج کے بارے میں اہم اعتراف

امریکی

?️

سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع نے اس ملک کی فوج کی تیاری اور طاقت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بعض فوجی کمانڈروں کے استعفیٰ سے امریکی تاریخ میں پہلی بار دو لڑاکا افواج بغیر کمانڈروں کے رہ گئی ہیں۔

انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس فوج کی جنگی صلاحیت کی تیاری کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ میں پہلی بار فوج کے بعض کمانڈروں کے استعفے کے ساتھ اس ملک میں فوج کے دو لڑاکا دستے بغیر کسی کمانڈر کے رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھییں: صرف 9% نوجوان امریکی فوج میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں: امریکی فوج

آسٹن نے کہا کہ سینیٹ کی جانب سے نئے فوجی کمانڈروں کی تصدیق کرنے میں ناکامی سے فوج کی کاروائیوں میں خلل پڑے گا اور اس سے دنیا بھر کے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ آج محکمہ دفاع کی تاریخ میں پہلی بار ہماری چار میں سے دو جنگی افواج سینیٹ کی منظوری کے بغیر کام کریں گی، انہوں نے مزید کہا کہ کہاچھی ٹیموں کو اچھے لیڈروں کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ہماری جنگی افواج کی مکمل تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل جیمز میک کون ویل ریٹائر ہونے والے ہیں اور موجودہ ڈپٹی کمانڈنگ جنرل رینڈی جارج کو عبوری کمانڈر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے نیز میرین کور کے جنرل ایرک اسمتھ کو بھی کمانڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، لیکن وہ عبوری بنیادوں پر ہیں اور اس عہدے پر فائز ہیں کیونکہ سینیٹ سے ان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی فوج میں ذہنی عارضے میں مبتلا افراد کی بھرتی

یاد رہے کہ اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے ہیریٹیج فاؤنڈیشن کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی فوج کو کمزور قرار دیا اور لکھا تھا کہ فوج خطرات کے خلاف امریکی قومی مفادات کا دفاع نہیں کر سکے گی،ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی ہارڈویئر پاور اتنی مضبوط نہیں ہے جتنی پہلے تھی۔

مشہور خبریں۔

صدر پاکسان کسی اور کو نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کے لئے نامزد کریں

?️ 22 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں)لاہور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کیلئے

دمشق میں بم دھماکہ

?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے دار الحکومت دمشق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے

مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنا ناممکن ہے: لبنانی عہدیدار

?️ 7 اپریل 2022حزب اللہ کے دھڑے کے ایک پارلیمانی رکن نے مزاحمتی تحریک کو

اسلام آباد میں طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے فیصلےکا خیر مقدم کیا

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے کرتار

پی ٹی آئی ارکان کا اسپیکر کی عدم موجودگی کے باوجود اسپیکر آفس جانے کا فیصلہ

?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے اسپیکر کی عدم موجودگی

فواد چوہدری نے افغانستان کی صورتحال کو پاکستان کے لیے تشویشناک قرار دیا

?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے افغان کی

مائیکرو سافٹ کا  کینڈی کرش خریدنے کا اعلان

?️ 19 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)مائکرو سافٹ نےویڈیو گیم کینڈی کرش کو خریدنے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے