امریکی وزیر خارجہ اور سعودی نائب وزیر دفاع کا ایران کے بارے میں تبادلۂ خیال

امریکی

?️

سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ڈپٹی سکریٹری دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ایران کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس ملک کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے سعودی عرب کے ڈپٹی سکریٹری دفاع خالد بن سلمان اور محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی سے مشاورت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن نے خالد بن سلمان کے ساتھ ایران کے مسئلے اور اس سے نمٹنے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی دفاعی اور فوجی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے واشنگٹن کے عزم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ خالد بن سلمان جنہوں نے حال ہی میں واشنگٹن کا دورہ کیا، نے اس ملک کے سکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن اور وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی،سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے دورہ واشنگٹن کے بعد سی این این نیوز چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن آنے والے ہفتوں میں پہلی بار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ خالد بن سلمان نے سعودی-امریکی مشترکہ اجلاس کے موقع پر آسٹن کے ساتھ اپنی ایک تصویر منسلک کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میں نے سعودی-امریکی شراکت داری اور تعاون کا جائزہ لینے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی۔

 

مشہور خبریں۔

امریکی ریپبلکن کی ٹرمپ کے بیانات پر تنقید

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض سابق حامیوں نے ان پر تنقید کی

الجولانی کی شام میں روسی فوجی موجودگی برقرار رکھنے پر رضامندی

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:شامی دہشت گرد تنظیم الجولانی کے وزیر دفاع نے ایک بیان

ایشیائی ترقیاتی بینک کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی منظوری

?️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ

سعودی عرب کی ترکی میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا

نصراللہ کی شہادت سے امریکی صہیونی سازش ناکام

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

چین کہاں کہاں امریکہ کے لیے خطرہ ہے؟

?️ 2 جولائی 2023سابق امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ کیوبا میں چینی فوجی اڈوں

بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین، انسانی حقوق کے اداروں کو مقبوضہ جموں وکشمیرکا دورہ کرنے کی اجازت دے: حریت کانفرنس

?️ 24 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

درجنوں صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصی پر حملہ

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آباد کاروں نے ایک نامعقول حرکت کرتے ہوئے مسجد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے