?️
سچ خبریں:امریکی ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ جس طرح تیزی سے اس ملک میں قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے،اگر اس میں کمی نہیں آئی تو جلدی ہی امریکی معیشت تباہ ہو جائے گی۔
اقتصادی ماہرین کا کہا ہے کہ جس تیزی سے امریکہ میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس کے پیش نظر اسے سخت ترین اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،تقریبا ستر فیصد ماہرین اقتصادیات نے خبردار کیا کہ اگلے برس تک امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود میں اضافے کی جانب گامزن ہے، مارچ سے اب تک امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 75 بیسس پوائنٹ اضافہ کیا ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ جرمنی کے ”ڈوئچے بینک“ نے بھی آئندہ برس امریکہ میں کساد بازاری کی پیش گوئی کی تھی اور اس کی وجہ امریکہ کے فیڈرل ریزرو بینک کی طرف سے شرح سود میں اضافہ تھا جو اس نے مہنگائی سے نمٹنے کے لئے کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی مانیٹری پالیسی میں زیادہ جارحانہ سختی معیشت کو کساد بازاری کی طرف دھکیل دے گی،خیال رہے کہ سپر پاور ہونے کے وہم میں مبتلا امریکہ دنیا کے متعدد بالخصوص اسلامی ممالک میں مداخلت کو اپنا فرض سمجھتا ہے اور وہ جہاں ایک طرف اندرونی طور پر بڑھتی بدامنی، قومی قرضے میں اضافے اور کساد بازاری جیسے معتدد بحرانوں سے روبرو ہے، وہیں دوسری جانب دیگر ممالک کے ذخائر لوٹ کر ان کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکہ کے اس شرارت آمیز اقدام پر کئی ممالک منجملہ شام، یمن اور افغانستان اب تک بارہا اپنا اعتراض اقوام متحدہ میں درج کرا چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکیہ کے عراق میں اہداف کا جائزہ
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے آنکارا کے دورے
مئی
ٹوکیو کی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ٹوکیو کے عوام کا ایک گروپ، مسلم ممالک کے نمائندوں اور
مئی
11 ستمبر ابھی تک امریکی معاشرے پر گرنے والا ملبہ
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:اگرچہ 11 ستمبر کو 21 سال گزر چکے ہیں لیکن ایسا
ستمبر
امریکی تسلط کا خاتمہ:ترک تجزیہ کار
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک ترک تجزیہ نگار نے تہران میں ہونے والے سہ فریقی
جولائی
شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے اعلان کیا
اکتوبر
شام میں امریکہ کی سربراہی میں تیس ہزار داعشی سرگرم
?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالی میں مسلم علما کی یونین کے سربراہ
فروری
ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ
?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں
ستمبر
نیتن یاہو ایک ناکام وزیراعظم ہے: صیہونی میڈیا
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ جنگ میں تل ابیب کی پالیسیوں کی ناکامی اور اس
جنوری