پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے

?️

کراچی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مشرق ڈیجیٹل بینک کا اکاﺅنٹ رکھنے والے پاکستانی پاکستان میں مشرق ڈ یجیٹل  بینک میں اکاﺅنٹ کھول کر مفت ترسیلات زر اپنے گھروں کو بھیچ سکیں گے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، مشرق گروپ کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر، گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او ( احمد عبدالال اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے رہنما شریک ہوئے.

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن(پی بی اے) کے چیئرمین ظفر مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز الغریر کی وژنری قیادت نے خطے کی بینکنگ کو نئی جہت دی ہے اور مشرق ڈ یجیٹل بینک ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا سینئر وائس چیئرمین پی بی اے یوسف حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل سہولیات فراہم کر رہا ہے، اور الغریر گروپ کے منصوبے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے.

مشرق پاکستان کے سی ای او ہمایوں سجاد نے کہا کہ بینک کا ہدف ہے کہ یہ دنیا کے بہترین بینکوں میں شامل ہو، جب کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی اب آسانی سے اپنے ملک میں اکاﺅنٹ کھول سکیں گے اور مفت ترسیلات بھجوا سکیں گے گروپ سی ای او احمد عبدالال نے کہا کہ مشرق بینک اپنے صارفین کو ریئل ٹائم ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرے گا اور پاکستان میں ڈیجیٹل انکلوژن کے سفر کو آگے بڑھائے گا گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں فنانشل انکلوژن کو 2028 تک 67 فیصد تک لے جایا جائے گا، ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کے لیے 40 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 5 بینکوں کو اجازت دی گئی ہے اور ان میں مشرق بینک نے لانچنگ کر دی ہے.

وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مشرق بینک پاکستان میں 450 افراد کو روزگار فراہم کرے گا، جن میں 45 فیصد خواتین شامل ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت میں بہتری آئی ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ 22 سال بعد سرپلس میں گیا ہے، مہنگائی میں کمی اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے مشرق ڈیجیٹل بینک کو پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے یاد رہے کہ پاکستان میں مشرق بینک کے آپریشنز کے آغاز کا افتتاح 16 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا تھا. 

مشہور خبریں۔

عون عباس بپی کی سینیٹ آمد، چیئرمین نے اعجاز چوہدری کو پیش نہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا

?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے گرفتار

وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے: فواد چوہدری

?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے

وزیر اعظم نے افغانستان کی مدد کو مذہبی ذمہ داری  قرار دے دیا

?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال

مالی کو کان کنی کے شعبے کے ٹیکس موخر قرض سے 1.2 ارب ڈالر کی آمدنی 

?️ 4 دسمبر 2025مالی کو کان کنی کے شعبے کے ٹیکس موخر قرض سے 1.2

ہم نے بغاوت نہیں کی،اقتدار پر قبضہ ضروری تھا: میانمار کی فوج

?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کی فوج کے ترجمان نے فوجی بغاوت کی تردید کی

ارجنٹائن کے وزیراعظم نے استعفیٰ کیوں دیا ؟

?️ 28 جون 2026سچ خبریں: ارجنٹائن کے وزیراعظم مانوئل آدورنی نے اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات

امریکی عوام کا پیسہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر خرچ ہوا: امریکی کانگریس رکن

?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو-کورٹیز نے اسرائیل کو اسلحے کی

میاں محمود الرشید کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا

?️ 31 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پابند سلاسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے