🗓️
سچ خبریں:فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے ایک سینئر رکن نے کہا کہ ایران خطے کا واحد ملک ہے جو امریکی صہیونی منصوبوں کے مقابلے میں کھڑا ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن احمد المدلل نے کہا ہےکہ یہ تحریک صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بعض عرب حکومتوں کی جلد بازی کے بارے میں خبردار کرتی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا معاہدہ ایک اخلاقی انحراف ہے جو کہ فلسطین کے مرکزی مسئلہ سے توجہ ہٹانے کے لیےکیا گیا ہے ۔
المدل نے کہا کہ تعلقات کو معمول پرلانے کا فائدہ صرف صیہونیوں کو ہےاسرائیلی پر لانا ہےنیز یہ صیہونی حکومت کو فلسطین پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کے خلاف مزید جرائم کرنے کو قانونی حیثیت دے گا، جہاد اسلامی فلسطین کے سینئر رکن نے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا مطلب یہ ہے کہ اس حکومت کو محاصرہ ، آباد کاری ، یہودیت ، فلسطینیوں کے قتل اور ان کی جبری نقل مکانی جاری رکھنے کے لیے سبز روشنی دکھائی گئی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا مقصد فلسطینی عوام کا مقابلہ کرنے میں بری طرح ناکام ہونے والی اس حکومت کو عرب اور اسلامی دنیا میں ایک عام حکومت کے طور پر پیش کرنا ہے، المدلل نے کہا کہ عرب حکومتوں کا خیال ہے کہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے ذریعے وہ اپنی بادشاہت برقرار رکھنے کے لیے امریکہ کی رضامندی حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ اور اسرائیل عرب حکومتوں کو قائل کرنا چاہتے ہیں کہ ایران اصل دشمن ہے جبکہ ایران واحد ملک ہے جو عرب دنیا میں امریکی صیہونی منصوبوں کے خلاف کھڑا ہے اور مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 598 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد عبور
🗓️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے مسلسل دوسرے
جنوری
ہم کسی بھی جارحیت کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے: انصاراللہ
🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے
جنوری
امریکہ کو چین کی کس چیز پر زیادہ تشویش ہے؟
🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کی اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ نے یہ
اگست
اسمارٹ فون کے ٹکر کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ’اے آئی پِن ڈیوائس‘ لانچ
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: ’ہیومین‘ نامی اسٹارٹ اپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر
نومبر
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے
🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ
ستمبر
مقبوضہ شمالی بستیوں میں پرندہ بھی نہیں اڑتا، وجہ؟
🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے وسط میں غزہ کی پٹی کے عوام کے
جون
کیا حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کا اتحاد کامیاب ہو سکتا ہے؟
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی
اگست
یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا
🗓️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی انصاراللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن نے بحیرہ احمر
جنوری