امریکی صدارتی امیدوار کا عوام فریبانہ بیان

امریکی صدارتی امیدوار کا عوام فریبانہ بیان

?️

سچ خبریں: بائیڈن کی نائب صدر، امریکی مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش میں، مشرق وسطیٰ کے تنازعے کو ختم کرنے کے لیے اپنی کاوشوں کا اعلان کیا۔

الجزیرہ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 5 نومبرہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار اور جو بائیڈن کی نائب کملا ہیرس صیہونی لابی کی حمایت کے ذریعے عوامی حمایت حاصل کرنے کی امید رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کے خلاف ریاست مشی گن میں عرب امریکیوں کا غصہ

کمالا ہیرس، جنہوں نے گزشتہ سال میں صیہونی جارحیت کی حمایت کی تھی، اعلان کیا کہ وہ امریکی نائب صدر کے طور پر غزہ میں امن کے قیام اور اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گی۔

تاہم، انہوں نے تل ابیب کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے فراہم کیے جانے والے امریکی ہتھیاروں کا ذکر کیے بغیر مزید کہا کہ رواں سال غزہ میں بڑے پیمانے پر اموات اور تباہی نیز لبنان میں شہریوں کی ہلاکتوں اور بے گھری کی وجہ سے بہت مشکل رہا۔

ہیرس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے یحییٰ السنوار کا قتل غزہ کی جنگ میں ایک اہم موڑ ہونا چاہیے، تمام فریقین کو اس موقع کو تنازعے کے خاتمے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف صیہونیت کا چھڑکاؤ

مشیگن امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ایک کلیدی ریاست سمجھی جاتی ہے اور اس ریاست کے مسلمان، بائیڈن کی فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی مکمل حمایت سے سخت ناراض ہیں، اب ڈیموکریٹ پارٹی ان مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

کہا گیا آپ بہت لمبی ہیں، ہیروئن نہیں بن سکتیں، ماہم عامر

?️ 11 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہم عامر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز

یاسمین راشد کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید

?️ 25 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلاول بھٹو

بے شرم، بے رحم اور سنگل دل شخص بھارت کا وزیر اعظم ہے، پرکاش راج

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے بھارتی وزیر

آئینی پیکج پر ایم کیو ایم کی حمایت لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانے سے مشروط

?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم  نے حکومت کے آئینی ترمیمی

وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

?️ 28 اکتوبر 2025ریاض: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں سعودی

امریکی کمپنیوں کا محمد بن سلمان کو بڑا دھچکا

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں تیزی

مصنوعی ذہانت، شامی دہشت گردوں کی طرف سے جعلی خبریں تیار کرنے کا ایک آلہ

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ تکفیری

ایران سعودی تعلقات کے خطے پر مثبت اثرات: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:شاہ محمود قریشی نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں بین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے