?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی بانی پی ٹی آئی سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہو گئی، پارٹی رہنماﺅں نے جیل کے کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی سے ایک گھنٹہ20 منٹ تک ملاقات کی جس میں آئینی ترمیم سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد جس میں اسد قیصر،بیرسٹر علی ظفر،سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے ملاقات کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5سے اندر داخل ہوئے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ۔ پانچوں رہنما گرم جوشی سے بانی پی ٹی آئی سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔جس میں آئینی ترمیم پر مشاورت سمیت بانی پی ٹی آئی کے کیسز سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد اڈیالہ جیل کے دوسرے راستے سے روانہ ہوگیا۔
جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت بھی ہوگئی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مزید مشاورت کریں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ مکمل طور پرہشاش بشاش ہیں ۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے ترمیم کیلئے منظوری دی ہے جس کے جواب میں پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اس بارے میں مولانافضل الرحمان سے مل کر میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔
پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ آج ہماری بانی پی ٹی آئی سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ہے اور ہم نے ان سے آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت کی ہے ۔ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک اور ملاقات کے بعد مزید مشاورت کریں گے۔قبل ازیں آج صبح پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی کے صرف تین 3 رہنماوں کوبانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت پر اڈیالہ جیل جانے سے انکار کردیا تھا اور واضح کیا تھا کہ جب تک پارٹی کے پانچوں رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہیں تھی جاتی اس وقت تک وہ اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے ان سے شکایت کی تھی کہ حکومت تمام رہنماﺅں کو ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر حکومت نے پی ٹی آئی کے پانچوں رہنماﺅں کو ملاقات کی اجازت دیدی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے حکام پارٹی رہنماءسلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔
جیل حکام نے بیرسٹر گوہر،اسد قیصر،بیرسٹر علی ظفر کو ملاقات کی اجازت کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تمام رہنماﺅں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اس وقت تک وہ بھی جیل کے اندر نہیں جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
’صدقے‘ کو شاہ رخ خان شیئر کردیں تو مزہ آجائے، عاشر وجاہت
?️ 10 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت اور ان
مارچ
جولانی: اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: "احمد الشعراء”، جسے "ابو محمد الشعراء” کے نام سے جانا
جون
پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ تک پہنچنے میں ناکام‘1اعشاریہ25ارب ڈالر قسط تاخیرکا شکار
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان اسٹاف لیول
اکتوبر
سی آئی اے کی امریکی عوام کی غیر قانونی جاسوسی
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کولکھے جانے والے دو سینیٹرز کے خط
فروری
ہم نے دشمن کو بتادیا پاکستانی فوج اور عوام ایک ہیں۔ عبدالعلیم خان
?️ 30 مئی 2025خوشاب (سچ خبریں) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات
مئی
پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ ہوں گے کامیاب، شبلی فراز
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے
فروری
بڑے پیمانے پر روسی میزائل اور ڈرون حملہ راستے میں ہیں: امریکی حکام
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے حالیہ
جون
آئینی ترامیم پر سفارشات کی تیاری کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل
?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے قائم
اکتوبر