?️
سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے تجرجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے جنرل سلیمانی کو قتل کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت بین الاقوامی قوانین کو پیروں تلے روندھ دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے منگل کے روزایک نیوز کانفرنس میں جنرل سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ بات کہی کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ کس طرح امریکہ نے من مانی طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کو پامال کیا ہے،یہ امریکہ کی طرف سے طاقت کے استعمال کے ذریعے کیے جانے والے جنگی جرائم میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ خود کو اس حد تک جانے کی اجازت دیتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے ایک آزاد ملک کے فوجی سربراہ کو "جان بوجھ کر قتل” کر سکتا ہے، اور ساتھ ہی دنیا بھر میں لاکھوں بے گناہ شہریوں کو ہلاک کر دیتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ان تمام غیر قانونی اور وحشیانہ کارروائیوں کو دنیا بھر کے لوگوں کی نظروں سے اپنے مبینہ قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حکمرانی کے پردے کے پیچھے چھپا رکھا ہے جبکہ وہ آئے دن دنیا بھر کی آزاد اندیش عوام کی نظروں سے گرتا چلا جارہا ہے ،نہ اس کے وعدوں کا کوئی اعتبار رہ گیا ہے اور نہ ہی عمل کا۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں پتن کی عمارت کو سیل کرنا ناقابل قبول ہے، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان
?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی
فروری
اسرائیلی گولانی بریگیڈ کا افریقی شیر مشق میں شامل
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: افریقی شیر 2025 مشق گزشتہ (اپریل) سے تیونس میں شروع
مئی
کیوبا کے لوگ سڑکوں پر ؛ وجہ؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: کیوبا کے دوسرے بڑے شہر میں ہزاروں افراد بجلی کی
مارچ
اگلی حکومت جس کو بھی ملی ملک کیلئے مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے، وزیراعظم
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات
جولائی
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے تل ابیب کی کوششیں بیکار
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کی پٹی کے لیے
اپریل
رفح پر حملہ اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے: بلنکن
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ رفح میں بڑے پیمانے پر
مارچ
ایف بی آئی اور یوکرینی جاسوسوں کا ٹویٹر کو متعدد صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایف بی آئی نے ٹویٹر سے کہا ہے کہ وہ درجنوں
جون
صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ
جون