سچ خبریں:ایک سینئر امریکی اہلکار نے اعلان کیا کہ ملک کے کچھ بڑے ہوائی اڈوں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اے بی سی نیوز کے مطابق اس امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ سائبر حملے روسی سرزمین سے کیے گئے، لاگارڈیا ایئرپورٹ، ڈیس موئنز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شکاگو اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ویب سائٹس مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح متاثر ہوئیں، ان حملوں میں نشانہ بنائے گئے ہوائی اڈوں کے انٹرنیٹ ڈومینز تک رسائی متاثر ہوئی ہے جس سے انتظار کے وقت اور بھیڑ میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹارگٹڈ سسٹم ایئر ٹریفک کنٹرول، ڈومیسٹک ایئر لائن کمیونیکیشن اور کوآرڈینیشن یا ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی کو کنٹرول نہیں کرتے۔