?️
سچ خبریں:امریکہ یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیجے گا۔
سی این این چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے یوکرین کے لیے مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد مختص کرنے کا اعلان کیا،کہا جاتا ہے کہ نیا امریکی فوجی امدادی پیکج اس ملک کے صدر کی اجازت سے پینٹاگون کے گوداموں سے مختص کیا گیا ہے جس میں ہیمیراس میزائل سسٹم، اضافی ہاؤٹزر، توپ خانے اور مارٹر گولوں کے ساتھ ساتھ ٹینک شکن ہتھیاروں کے لیے اضافی گولہ بارود بھی شامل ہے،تاہم یوکرین کو اس سے قبل یہ ہتھیار امریکہ سے موصول ہوچکے ہیں۔
مزید برآں فوجی امداد میں TOW اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل، AT-4 اور کارل گسٹاف اینٹی آرمر میزائل سسٹم اور پہلی بار ہائیڈرا 70 غیر گائیڈڈ طیارہ شکن میزائل، نیز چھوٹے ہتھیار اور گولہ بارود، ٹرک اور بھاری سامان کی نقل و حمل کے لیے ٹریلرز شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ یوکرین کو میدان جنگ میں اس کی فوری اور طویل مدتی سکیورٹی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیتیں فراہم کی جا سکیں۔
واضح رہے کہ فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ یوکرین کے لیے پینٹاگون کا 37 واں امدادی پیکج ہے، جس کے بعد اس ملک کو ملنے والی امریکی فوجی امداد تقریباً 36 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی حکام نے پہلے بھی کہا تھا کہ فراہم کیے گئے ہتھیاروں اور آلات سے یوکرین کو مشرقی یوکرین میں خاص طور پر ڈونیٹسک اوبلاست کے باخموت شہر کے ارد گرد ہونے والی شدید لڑائی پر ایک طویل مدتی تعطل کو توڑنے میں مدد ملے گی۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا اگلا اقدام کیا ہو گا؟
?️ 8 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد
اپریل
اگرمزید گیس چاہئے تو نورڈ اسٹریم 2 ہٹا دیں: پیوٹن
?️ 17 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کے روز
ستمبر
واٹس ایپ چینلز میں پولز اور وائس نوٹ شیئر کرنے کے فیچر متعارف
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جنوری
زلنسکی کو اپنی زبان قابو میں رکھنا چاہیے:ٹرمپ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی پر
مئی
یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
صوابی: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر کی رہائش گاہ سے ’غیرقانونی‘ گاڑیاں برآمد
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صوابی میں محکمہ ایکسائز نے ضلع پولیس کے ہمراہ
جون
امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف 20 سالہ جنگ کے منفی نتائج
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ دہشت گردی کی وجوہات کو جاننے میں مسلسل غلطی کر
اکتوبر
ونزوئلا پر امریکی دباؤ، ڈریگز کی جنگ یا سیاسی نظام کی تبدیلی؟
?️ 12 اکتوبر 2025ونزوئلا پر امریکی دباؤ،ڈریگز کی جنگ یا سیاسی نظام کی تبدیلی؟ امریکہ
اکتوبر