?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے عالمی سطح پر بھارت کی جاسوسی اور ماورائے عدالت قتل کے خطرناک پھیلاؤ سمیت اس کی خفیہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں اس بات کو ایک بار پھر یاد کراتے ہوئے کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی اور تخریب کاری کا شکار رہا ہے، دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ’بھارت کا جاسوسی اور ماورائے عدالت قتل کا نیٹ ورک عالمی سطح پر پھیل چکا ہے۔‘
انہوں نے فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی حکام نے سکھ علیحدگی پسند گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش کو ناکام بنا دیا، مزید کہا کہ ہم نے بھارت کے غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کی مذمت کی ہے اور ہمیں تشویش ہے جس کے بارے میں ہم سمجھتے ہیں کہ وہ عالمی قانون اور ریاستی خود مختاری کے اقوام متحدہ کے اصول کی واضح خلاف ورزی ہے۔
جو بائیڈن انتظامیہ نے قتل کی سازش سے متعلق بھارت کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔
ستمبر کے اوائل میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈا کی سیکیورٹی ایجنسیاں، برٹش کولمبیا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے جون میں ہونے والے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے معتبر الزامات کی مستعدی سے تحقیقات کر رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر جاسوسی اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان ماضی میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کر چکا ہے، گزشتہ سال ہم نے لاہور حملے کے حوالے سے ایک ڈوزیئر جاری کیا جس میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے قابل اعتماد ثبوت فراہم کیے گئے تھے، اس لیے یہ پاکستان کے لیے شدید تشویش کا مسئلہ ہے۔
پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے اہم اتحاد برکس گروپ میں شمولیت کی باضابطہ درخواست کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے برکس میں شمولیت کی باضابطہ درخواست کی ہے، ہم اس اتحاد کو ترقی پذیر ممالک کا ایک اہم گروپ سمجھتے ہیں۔
برکس گروپ اصل میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل تھا جس میں حال ہی میں توسیع کرتے ہوئے سعودی عرب، ایران، ایتھوپیا، مصر، ارجنٹائن اور متحدہ عرب امارات کو شامل کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
2023 میں بین الاقوامی سطح پر ہارنے والے کون ہیں؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے گزشتہ سال کی عالمی صورتحال
جنوری
اتحادی حکومت کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے دعوے
?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے وزیراعظم کے
جولائی
اسرائیل کی نجات پر مبنی امریکی قرارداد منظور
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے قیام
جون
موسم سرما میں 6 ملین برطانوی شہریوں کی بجلی بند ہونے کا خدشہ
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںایک برطانوی سرکاری دستاویزاتی رپورٹ کے مطابق اگر روس سے یورپ
مئی
بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل بڑی پیش رفت ہے،محمداورنگزیب
?️ 25 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمداورنگزیب نے کہاہے کہ
ستمبر
سوئٹزرلینڈ میں یمنی مذاکرات؛ 715 اسیروں کے ابتدائی تبادلے کا معاہدہ
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی
مارچ
ہمیں بے مثال مہنگائی ورثے میں ملی ہے: ٹرمپ
?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے
فروری
آئرلینڈ کے رکن پارلیمنٹ کا فلسطین کے بارے میں بیان
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے نمائندے اور ملک کی سن فین پارٹی کے ترجمان
جولائی