🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے عالمی سطح پر بھارت کی جاسوسی اور ماورائے عدالت قتل کے خطرناک پھیلاؤ سمیت اس کی خفیہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں اس بات کو ایک بار پھر یاد کراتے ہوئے کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی اور تخریب کاری کا شکار رہا ہے، دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ’بھارت کا جاسوسی اور ماورائے عدالت قتل کا نیٹ ورک عالمی سطح پر پھیل چکا ہے۔‘
انہوں نے فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی حکام نے سکھ علیحدگی پسند گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش کو ناکام بنا دیا، مزید کہا کہ ہم نے بھارت کے غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کی مذمت کی ہے اور ہمیں تشویش ہے جس کے بارے میں ہم سمجھتے ہیں کہ وہ عالمی قانون اور ریاستی خود مختاری کے اقوام متحدہ کے اصول کی واضح خلاف ورزی ہے۔
جو بائیڈن انتظامیہ نے قتل کی سازش سے متعلق بھارت کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔
ستمبر کے اوائل میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈا کی سیکیورٹی ایجنسیاں، برٹش کولمبیا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے جون میں ہونے والے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے معتبر الزامات کی مستعدی سے تحقیقات کر رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر جاسوسی اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان ماضی میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کر چکا ہے، گزشتہ سال ہم نے لاہور حملے کے حوالے سے ایک ڈوزیئر جاری کیا جس میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے قابل اعتماد ثبوت فراہم کیے گئے تھے، اس لیے یہ پاکستان کے لیے شدید تشویش کا مسئلہ ہے۔
پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے اہم اتحاد برکس گروپ میں شمولیت کی باضابطہ درخواست کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے برکس میں شمولیت کی باضابطہ درخواست کی ہے، ہم اس اتحاد کو ترقی پذیر ممالک کا ایک اہم گروپ سمجھتے ہیں۔
برکس گروپ اصل میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل تھا جس میں حال ہی میں توسیع کرتے ہوئے سعودی عرب، ایران، ایتھوپیا، مصر، ارجنٹائن اور متحدہ عرب امارات کو شامل کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سی آئی اے کے سابق سربراہ نے دوسرے ممالک کے انتخابات میں مداخلت کا اعتراف کیا
🗓️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: کچھ صارفین نے یاد دلایا ہے کہ جیمز وولسی کے
جولائی
قذافی کو کیوں قتل کیا گیا ؟
🗓️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ مغربی ممالک
اگست
بھارتی حکومت کی کشمیری طلبا کے خلاف غیرقانونی کاروائی، ویزا ہونے کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا
🗓️ 21 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے کشمیری طلبا کے خلاف غیرقانونی کاروائی
مارچ
امریکہ میں 6 سالہ افغان بچے کی درد ناک موت
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:سی بی سی نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ
جون
رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔
🗓️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے
اکتوبر
امریکہ کا عمان کے ذریعے یمن کو پیغام
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
جنوری
روس کے 27 سفارت کاروں نے امریکہ چھوڑا
🗓️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی اینٹونوف کا کہنا ہے کہ
نومبر
قبضے کے سلسلہ میں برطانیہ کا دوہرا معیار
🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:لندن میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے ایک برطانوی ٹی وی
فروری