🗓️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے یمن پر جارحیت کے سلسلہ میں سعودی جارحوں کی حمایت پر تاکید کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم سعودی عرب میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کھڑے ہیں جن پر حوثیوں نے حملہ کیا ہے اور ان کے حملے کی مذمت کرتے ہیں نیز اس ملک کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
پرائس نے کہاکہ ہمارے خصوصی ایلچی اپنے اقوام متحدہ کے ہم منصب ہانس گرنڈبرگ کے ساتھ مل کریمن میں سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے فوری انسانی اور اقتصادی ترجیحات کو حل کرنے کے مقصد کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے بلکہ انصاف پسند تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ جنگ امریکہ کے اشاروں پر اور اسی کی حمایت سے شروع ہوئی ہے ورنہ جارح ممالک میں اتنی ہمت نہیں تھی، یہی وجہ ہے جب بھی یمنی اپنے دفاع میں کوئی کارروائی کرتے ہیں تو امریکہ سمیت پورے مغربی میڈیا میں ایک ہاہا کار مچ جاتی ہے اور انسانی حقوق کی دہائیاں دی جانے لگتی ہیں جبکہ جارح ممالک پچھلے چھ سال سے اس غریب عرب ملک پر ہر طرح کا ظلم روا رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں ہزاروں کی تعداد میں تو صرف بچے شہید ہوئے ہیں تاہم کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کی پوری توجہ ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے پرہے:نیویارک ٹائمز
🗓️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے
اکتوبر
کیا اسرائیل حماس کو شکست دے سکتا ہے؟موساد کے سابق چیف کی زبانی
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سابق موساد چیف نے واضح کیا ہے کہ تل ابیب
مئی
امریکہ اور پاکستان عملی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے
🗓️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اب تک امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات سرد
مئی
اسرائیلی وزیر خارجہ کے طیارے کا سعودی فضائی حدود سے گذرنا ، ریاض تل ابیب کے درمیان تعلقات کا عندیہ
🗓️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات جانے کے لئے اسرائیلی وزیر خارجہ کے طیارے
جولائی
سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں:جمعہ کی شام کو صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مشرق
اگست
دنیا میں اسلحہ برآمد کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں تین اسرائیلی کمپنیاں شامل
🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
دسمبر
فلسطینیوں کی امداد کے بارے میں شکوک و شبہات
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے گزشتہ رات
دسمبر
عراقی فوج کے ٹھکانوں پر داعش کا راکٹ حملہ
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ موصل میں عراقی
فروری