?️
سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے آج ایک تقریر میں کہا کہ کیا کوئی ایسی جگہ ہے جہاں امریکی مداخلت کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے؟
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس سے خطاب میں اعلان کیا کہ کیا کوئی ایسی جگہ ہے جہاں امریکہ کی مداخلت کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے؟ مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کی مداخلتیں اس کی تصدیق کرتی ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے اپنی تقریر میں مزید کہا روسو فوبیا پھیل چکا ہے،وہ ماسکو کو شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ نیٹو کے ایک انچ بھی توسیع نہ کرنے کے وعدے جھوٹے تھے، یوکرین میں امریکی جمہوریت کی حکمت عملی دیکھ لیں،اس سلسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے مشرقی شہروں کے عوام جنہوں نے اس ملک میں 2014 میں ہونے والی بغاوت کے نتائج کو قبول نہیں کیا،انہیں کئی سالوں تک بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا، مغربی ممالک بین الاقوامی اداروں اور بین الاقوامی قوانین پر اعتماد کمزور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک نئے کثیر قطبی عالمی نظام کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیٹو ہتھیاروں کی روس کی سرحدوں تک رسائی کا مقصد ایشیائی ممالک کو کنٹرول کرنا ہے جبکہ یہ ایسے آزاد ممالک ہیں جو اپنے مفادات کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ کی حمایت کرنے پر 70 طلباء کو دی سزا
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین
جولائی
امریکی صدر کی آئندہ ہفتے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے امکان کی پیش گوئی
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:امریکی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر
فروری
7 اکتوبر کے حملے کے بعد فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن: کوہن
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر ایلی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ سال
فروری
شام کی امداد روکنے کے لیے امریکی دباؤ کے بارے میں اسد کا انکشاف
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ روز شام کے صدر بشار الاسد نے دمشق میں وزیر
فروری
کنیڈا میں بھارتی طالب علم کا قتل
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:کنیڈا میں ایک ہندوستانی طالب علم کا گولی مارکر قتل کردیا
اپریل
الدہیشہ کیمپ پر صیہونیوں کا حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ میں واقع الدہیشہ
جنوری
ج جو لوگ قائد اعظم کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ
دسمبر
خاشقجی کا قتل کون سا بڑا مسئلہ ہے،مشرق وسطی میں ایسا ہوتا رہتا ہے:پمپیو
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی کتاب میں سعودی حکومت کے
جنوری