🗓️
سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کی انتظامی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ یہ تحریک پارلیمانی انتخابات کے دوران مزاحمت کے دشمنوں کو مایوس کرے گی۔
لبنانی تحریک حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہاشم صفی الدین نے پیر کے روز اس بات پر زور دیا کہ روس اور یوکرین کے بحران کے خطرناک اور تباہ کن اقتصادی نتائج ہوں گے اور قحط کا باعث بنیں گے۔
صفی الدین نے العہد نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یوکرین روس بحران کے اقتصادی نتائج لبنان کے لیے بہت زیادہ ہوں گے کیونکہ لبنان اقتصادی طور پر ایک کمزور ملک ہے اور اسے بہت بڑے بحران کا سامنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کی 90% ضروریات بیرون ملک سے پوری کی جاتی ہیں لہذا لبنانی حکام اور حکومت کو خوراک، ادویات اور توانائی کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کرنا چاہیے، چاہے انتخابی موقف میں اختلافات ہی کیوں نہ ہوں۔
صفی الدین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حزب اللہ پارلیمانی انتخابات کے دوران مزاحمت کے دشمنوں کو مایوس کر دے گی، کہا کہ حزب اللہ امریکہ کی سب غلط فہمیوں کو دور کر دے گی، اس حوالے سے حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے نائب سربراہ علی دعموش نے حال ہی میں کہا تھا کہ پارلیمانی انتخابات میں مزاحمت کو ختم کرنےکے منصوبے کا مقابلہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے ساتھ کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
دنیا کو افغانستان میں مسلح گروہوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے: طالبان وزیر داخلہ
🗓️ 11 مئی 2022سچ خبریں: افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے تھامس نکلسن
مئی
امریکہ اور انگلینڈ غزہ کی قرارداد منظور نہ کرنے کے قصوروار ہیں: روس
🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
نومبر
غزہ اور لبنان کی حمایت میں لاکھوں یمنیوں کی احتجاجی ریلی
🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:یمن میں صنعاء سمیت کئی صوبوں میں لاکھوں یمنی شہریوں نے
اکتوبر
فرانسیسی صدر کو تھپڑ رسید
🗓️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر کو مظاہرین میں سے ایک کے ہاتھوں تھپڑ مارے
نومبر
اسکول کے اوقات میں چائلڈ اداکاروں کے ڈراموں میں کام پر پابندی کا آرڈیننس جاری
🗓️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک آرڈیننس جاری کیا
دسمبر
امریکی فوج کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے ؟
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل اور سابق اعلیٰ عہدیدار ڈان
اکتوبر
صیہونی فوج کو غزہ میں داخل ہونے میں کیا رکاوٹ آرہی ہے؟
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں صہیونی فوج کو
نومبر
ہندوستان کو S-400 کی فراہمی کا عمل شروع
🗓️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: روس کی تکنیکی فوجی تعاون سروس کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف کا
نومبر