امریکہ کی حیاتیاتی سرگرمیوں سے کئی ممالک پریشان ہیں:روس

حیاتیاتی

?️

سچ خبریں:روس کے ایٹمی، حیاتیاتی اور کیمیائی دفاعی کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکہ کی فوجی اور حیاتیاتی سرگرمیوں کو ظاہر کرنے میں ماسکو کے اقدام نے کئی ممالک کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

روس کے ایٹمی، حیاتیاتی اور کیمیائی دفاع کے کمانڈر ایگور کریلوف نے امریکی حیاتیاتی سرگرمیوں کے بارے میں ماسکو کے انکشافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان انکشافات کے بعد بہت سے ممالک نے اپنی سرزمین پر امریکی تحقیقی تنصیبات کی موجودگی کی اصل وجہ کے بارے میں تجسس اور فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔

کریلوف نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ کی سرزمین سے باہر اس ملک کی فوجی اور حیاتیاتی سرگرمیوں کے بارے میں روسی فیڈریشن کے انکشاف نے متعدد ممالک کو اپنی سرزمین میں ان تنصیبات کی سرگرمیوں کی بنیادی وجوہات کے بارے میں متجسس کردیا، کریلوف نے اس بات پر زور دیا کہ دسمبر 2022 میں مکابیان نامی فلپائن کی اپوزیشن جماعت نے اس ملک کی کانگریس سے کہا کہ وہ ترلک شہر میں علاقائی جانوروں کی بیماریوں کی تشخیصی لیبارٹری میں پینٹاگون کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرے۔

کریلوف نے مزید کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی درخواستوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلپائن میں امریکی دفاعی خطرہ کم کرنے کا ادارہ (DTRA) کھلے عام اور خفیہ طور پر ایسے فوجی اہداف کا تعاقب کر رہا ہے جو منیلا کے مفادات سے متصادم ہیں، فلپائنی ارکان پارلیمنٹ نے امریکی فوج سے کہا ہے کہ وہ اس ملک کی وزارت انصاف، وزارت خارجہ، وزارت صحت اور وزارت دفاع کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے۔

ان کے مطابق اس سے قبل انڈونیشیا نے بھی اعلان کیا تھا کہ اس ملک (انڈونیشیا) کی سرزمین پر NAMRU-2 حیاتیاتی تجربہ گاہ کے قیام میں امریکی سرگرمی غیر ذمہ دارانہ ہے،2010 میں انڈونیشیا کے حکام نے لیبارٹری کو مکمل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ امریکی محکمہ دفاع کو مجبور کیا گیا کہ وہ اپنے منصوبوں کو کولمبیا منتقل کرے۔

 

مشہور خبریں۔

شامی فوج کا 8 سال بعد درعا صوبے کے شہر طفس پر پھر سے قبضہ

?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے یونٹ

امریکہ نے شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بلانے کا کیا مطالبہ 

?️ 2 فروری 2022سچ خبریں:   امریکہ نے درخواست کی ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل

غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات میں نسل کشی شامل

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت اس قدر ہے کہ اس

عالمی برادری کو صیہونی قتل عام کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے : صنعاء

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کل کے وحشیانہ جرم ، جس کے

افغانستان میں امریکہ کی نئی سازش اور پاکستان کا واضح موقف

?️ 21 جون 2021(سچ خبریں) امریکہ کی جانب سے افغانستان میں ایک نئی سازش کی

صیہونی فوج کا مغربی کنارے کے نابلس شہر پر حملہ؛ 6 فلسطینی گرفتار

?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شہر

وزیر خزانہ منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے دیا

?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے عید الاضحیٰ

حکومت نے اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے8اہم منصوبوں منظور کئے

?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے