🗓️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے تین افراد، نو کمپنیوں اور ایک تجارتی جہاز پر پابندیاں عائد کرنےکا اعلان اس بہانے سےکیا کہ یہ انصاراللہ کی مالی مدد کر رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ انصار اللہ یمن کے ساتھ مالی تعلقات کی وجہ سے تین افراد، نو کمپنیوں اور ایک تجارتی جہاز کے نام ان افراد اور اداروں کی فہرست میں شامل کیے گئے جن کی منظوری دفتر خارجہ کے اثاثہ جات کنٹرول نے دی تھی۔
پابندیوں میں دو غیر یمنی شہری (ایک متحدہ عرب امارات کا شہری اور ایک یونانی شہری) شامل ہیں جبکہ پابندی عائد کی جانے والی کمپنیوں کا تعلق یمن، ترکی اور متحدہ عرب امارات سے ہے اور جو جہاز پابندی کا شکار ہوا ہے وہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے پرچم تلے تجارت کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا دعویٰ ہے کہ ممنوعہ افراد اور ادارے ایک نیٹ ورک کے رکن ہیں اور یمنی انصار اللہ کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان پر پابندیاح عائد کی جارہی ہیں، دوسری طرف جب یمن میں ہزاروں بے گناہ معصوم بچوں کا قتل عام کیا جاتا ہے تو امریکہ کھل کر قاتلوں کی حمایت اور مدد کرتا ہے نیز انھیں اسلحہ بھی فراہم کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس ضمانتوں کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار
🗓️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما طاہر النونو نے اس
جنوری
وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کریں گے
🗓️ 13 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت
جنوری
امریکہ کی حیاتیاتی سرگرمیوں سے کئی ممالک پریشان ہیں:روس
🗓️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:روس کے ایٹمی، حیاتیاتی اور کیمیائی دفاعی کمانڈر کا کہنا ہے
مارچ
کیا یوکرین کو گولہ بارود کی فراہمی سے امریکی فوج کی تیاری میں کمی آئی ہے؟
🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور دونوں ممالک
جنوری
پیانگ یانگ کا جزیرہ نما کوریا میں سکیورٹی بحران کے سلسلہ میں انتباہ
🗓️ 12 اگست 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ سیول اورواشنگٹن کی جانب سے
اگست
حکومت نے مہنگائی کا بھی دوسرا تحفہ دے دیا
🗓️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سمری پر
جولائی
امریکیوں کی شام کے شہر الحسکہ میں الفرات یونیورسٹی پر بمباری
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:شام کےشہرالحسکہ میں واقع الفرات یونیورسٹی کے سربراہ نے اعلان کیا
فروری
پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان ختم کر دئے
🗓️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس
جون