?️
سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ایک عہدیدار نے جنوبی لبنان سے تل ابیب کے خلاف ایک اور محاذ کھلنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کی حزب اللہ تحریک کو خبردار کیا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو میں حزب اللہ تحریک کی طرف سے اسرائیل کے خلاف نیا محاذ کھولنے پر ردعمل ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کو حزب اللہ کے جنگ میں داخل ہونے کا خوف
اس رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے ایک سینئر عہدیدار نے حزب اللہ تحریک کے عہدیداروں کو خبردار کرتے ہوئے تل ابیب کے خلاف جنوبی لبنان سے ایک اور محاذ کھولنے کو غلط فیصلہ قرار دیا۔
اپنے بیان کے تسلسل میں، انہوں نے غزہ کی پٹی میں مزاحمتی قوتوں کی کاروائیوں کے ساتھ ہی حزب اللہ کے تل ابیب کے ساتھ براہ راست تصادم میں داخل ہونے کے امکان پر بڑھتی ہوئی تشویش کا اظہار کیا اور جنگ بھڑکنے کے خطرے سے خبردار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ 9 اکتوبر کو مقامی ذرائع نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر مسلح افواج اور صیہونی حکومت کے درمیان فائرنگ اور جھڑپوں کی آواز کی اطلاع دی تھی۔
اس واقعے کے چند منٹ بعد، فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس نے جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
لبنان کے کسی بھی علاقے کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں اور لبنان کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی فوج کی تازہ ترین جارحیت کے جواب میں سید حسن نصر اللہ کے حالیہ ردعمل پر غور کرتے ہوئے، جس میں حزب اللہ کے تین ارکان کی شہادت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا حزب اللہ بھی طوفان الاقصی میں شامل ہو چکی ہے؟
اس بات کا امکان ہے کہ حزب اللہ آج صہیونیوں کے جرائم کا جواب دے گی اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی حمایت کے لیے، صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کرے گی خاص طور پر مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں۔
مشہور خبریں۔
عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس: کب، کیا ہوا؟
?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
فروری
صیہونی حکام کو پوپ فرانسس کے جنازے میں شریک نہیں ہونا چاہیے؛سابق اسرائیلی سفیر کا مطالبہ
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق سفیر درور ایدار نے پوپ فرانسس
اپریل
روس بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے: جرمنی
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: برلن میں جمعہ کی ریلی سے قبل جرمن وزیر
جون
قابض حکومت کی غزہ جنگ بندی توڑنے کی کوشش
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ترجمان نے ایک بے بنیاد دعویٰ کرتے ہوئے
اکتوبر
وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے خطاب
?️ 5 اگست 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اگست
فلسطینیوں کی کامیابی پر لبنانی عوام کا منفرد انداز میں جشن
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:سینکڑوں لبنانی شہریوں نے فلسطینیوں کی صہیونیوں پر فتح کا جشن
مئی
ایٹمی سائنسدان کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کی جائے گی: شیخ رشید
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی سرکاری اعزاز
اکتوبر
عاطف اسلم سنگ ماہ میں اداکاری کے لئے تیار
?️ 19 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے بیان جاری کرتے ہوئے اس
ستمبر