سچ خبریں:امریکہ نے یوکرائن پر روس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو اس ملک کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ روس بارہا کہہ چکا ہے کہ اس کا یوکرائن پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
امریکہ نے یوکرائن پر روس کے ممکنہ حملے کے بارے میں شور اور واویلا مچا رکھا ہے جبکہ روس متعدد بار اعلان کرچکا ہے کہ اس کا یوکرائن پر حملے کا کوئي منصوبہ نہیں ہے،امریکہ نے اپنے شہریوں کو یوکرائن میں موجود اپنے شہریوں کو یہ ملک چھوڑنے اور اس کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے،امریکی وزارت خارجہ کی یوکرائن سے متعلق امریکی شہریوں کےلئے ٹریول ایڈوائزری کے ساتھ امریکی صدر بائیڈن نے بھی امریکی شہریوں کو فوراً یوکرائن سے نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرائن کےمعاملے پر معاملات تیزی سے بگڑ سکتے ہیں، روسی حملے کی صورت میں امریکی فوجی کسی بھی امدادی مشن میں شامل نہیں ہوں گے۔
برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرائن کی سرحد پر روس کے ایک لاکھ سےزائد فوجی موجود ہیں ، جبکہ روس نے یوکرائن پر حملے کی منصوبہ بندی کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کے بارے میں نفسیاتی جنگ چھیڑ رکھی ہے جبکہ روس کا یوکرائن پر فوجی حملے کا کوئي منصوبہ نہیں ہے۔