?️
امریکہ نے سوڈان کی جنگ کے لیے کلمبیائی جنگجو بھرتی کرنے والا نیٹ ورک پابندیاں عائد کر دیں
امریکی وزارتِ خزانہ نے ایک ایسے بین الاقوامی نیٹ ورک کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ کلمبیائی شہریوں کو سوڈان کی خانہ جنگی میں لڑنے کے لیے بھرتی کر رہا تھا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق منگل کے روز چار افراد اور چار اداروں پر پابندیاں عائد کی گئیں جو مبینہ طور پر جنگ زدہ ملک سوڈان میں متحارب گروہوں کے لیے جنگجو بھرتی کرنے میں ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ نیٹ ورک، جو زیادہ تر کلمبیا کے شہریوں اور کمپنیوں پر مشتمل ہے، سابق کلمبیائی فوجیوں کو بھرتی کرتا ہے اور حتیٰ کہ بچوں سمیت دیگر افراد کو تربیت دیتا ہے تاکہ وہ سوڈان میں باغی گروہ ’ریپڈ سپورٹ فورسز‘ (RSF) کی جانب سے لڑ سکیں۔
وزارتِ خزانہ کے معاون سیکریٹری برائے دہشت گردی و مالیاتی انٹیلیجنس جان ہرلی نے کہا کہ ’’ریپڈ سپورٹ فورسز بارہا ثابت کر چکی ہے کہ وہ عام شہریوں، حتیٰ کہ کم سن بچوں کو بھی نشانہ بنانے سے نہیں ہچکچاتی۔ ان کی یہ تشدد آمیز سرگرمیاں نہ صرف تنازع کو طول دیتی ہیں بلکہ پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہیں، جس سے دہشت گرد گروہوں کے لیے جگہ بن رہی ہے۔‘‘
امریکی حکومت کے مطابق یہ نیٹ ورک اس خانہ جنگی کو مزید بھڑکا رہا ہے جسے واشنگٹن ’’دنیا کا بدترین جاری انسانی بحران‘‘ قرار دیتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ واشنگٹن 12 ستمبر کے مشترکہ اعلامیے کے اصولوں پر قائم ہے، جس میں سودان میں تین ماہ کی انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، پھر مستقل فائر بندی اور آخرکار ایک شفاف عبوری عمل کے ذریعے غیر عسکری، آزاد حکومت کے قیام کی حمایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں تمام بیرونی فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ متحارب گروہوں کو کسی قسم کی مالی یا عسکری مدد فراہم کرنے سے گریز کریں۔
امریکا کے نئے فیصلے کے تحت پابندیوں کا سامنا کرنے والے تمام افراد اور اداروں کے اثاثے اور مفادات امریکا میں یا امریکی شہریوں کے کنٹرول میں بلاک کر دیے جائیں گے۔ اسی طرح وہ تمام ادارے بھی پابندیوں کی زد میں آئیں گے جن میں ان افراد کا 50 فیصد یا اس سے زیادہ حصہ ہے۔
سودان میں اپریل 2023 سے جاری فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں نے اب تک ہزاروں جانیں لے لی ہیں اور لاکھوں افراد کو ملک کے اندر بے گھر کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیویارک میں متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مراکش کی فلسطین کے ساتھ غداری کی سالگرہ پر جشن
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مراکش اور
ستمبر
افغانستان کے لیے ایران کی امداد کا سلسلہ جاری
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:ایران کی جانب سے افغانستان کی امداد کے سلسلے کو آگے
فروری
انشا اللہ پاکستان کی تاریخ کا ’سب سے بڑا جلسہ‘ آزادی چوک اسلام آباد میں27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا:سینیٹر فیصل جاوید
?️ 14 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ
مارچ
غزہ کی گیس پر صیہونی حکومت کی نظریں
?️ 18 نومبر 2023Felicity Arbuthnot ایک آزاد صحافی ہے جس نے 10 سال پہلے لکھا
نومبر
علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات، 4 اکتوبر کو ڈی چوک احتجاج پر مشاورت
?️ 1 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل
اکتوبر
تیسرے روز بھی ایران سے 115 پاکستانی وطن واپس پہنچے، تعداد 279 ہوگئی
?️ 3 مارچ 2026کوئٹہ (سچ خبریں) ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ
مارچ
ملک میں توانائی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت ہے:شہباز شریف
?️ 17 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں توانائی کے موجودہ
اپریل
اگر غزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو ٹرمپ کو نقصان ہوگا:امریکی میڈیا
?️ 30 اکتوبر 2025 اگر غزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو ٹرمپ کو نقصان ہوگا:امریکی میڈیا
اکتوبر