سچ خبریں:امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں ملکی دہشت گردی کی تحقیقات دوگنی ہو گئی ہیں۔
امریکی کانگریس کے انفارمیشن بیس کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرس ویرا نے منگل کو کانگریس کی سماعت میں کہا کہ ایف بی آئی کے زیر تفتیش ملکی دہشت گردی کے مقدمات کی تعداد 2020 کے موسم بہار سے دوگنی ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کا یہ بیان امریکی محکمہ انصاف کے اس انتباہ کے بعدسامنے آیا ہے کہ امریکہ میں بڑھتے ہوئے شدت پسند ، نسل پرست اور عسکریت پسند گورے اس ملک کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں ملکی دہشت گردی کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آئی کے پاس اس وقت ملکی دہشت گردی کی تفتیش کے تقریبا 2700 مقدمات ہیں جبکہ 2020 کے موسم بہار میں یہ کیس ایک ہزار تھے، انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی نے ان معاملات کو سنبھالنے کے لیے اپنے عملے میں 260 فیصد اضافہ کیا ہے۔