?️
غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور اب اسرائیل نے تازہ ترین کاروائی کرتے ہوئے قطری ہلال احمر کے دفتر کو تباہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فورسز نے غزہ میں پر فضائی کارروائی میں قطری ہلال احمر (کیو آر سی ایس) کے دفتر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 فسلطینی جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کیو آر سی ایس نے بتایا کہ اسرائیل کی قابض فورسز نے دفاتر کو نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ قطری ہلال احمر غزہ میں ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتی ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق امدادی کام کے لیے ٹیمیں بھیجنے کا اعادہ کرتے ہیں۔
کیو آر سی ایس سیکریٹری جنرل علی بن حسن الحمادی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے جس پر اسرائیل نے دستخط کیے ہیں، قطر کی وزارت خارجہ نے بھی اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی قابض حکومت ہلال احمر کی عمارت پر بمباری کی جبکہ فورسز فلاحی اور میڈیا کے اداروں کو نشانہ بنا رہی ہیں جو بین الاقوامی قانون، عالمی اقدار اور روایات کی خلاف ورزی ہے۔
رپورٹ کےمطابق قطری ہلال احمر کے دفتر پر حملے میں تنظیم کی ایمبولینسز، طبی مراکز، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (میڈیسنز سانز فرنٹیئرز یا ایم ایس ایف) کے عملے کو بھی نشانہ بنایا۔
ایم ایس ایف کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب غزہ میں ایم ایس ایف کی کلینک کو اسرائیل نے بمباری کرکے تباہ کیا جہاں ٹراما اور جھلسے ہوئے افراد کا علاج کیا جاتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے کلینک کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اس بمباری سے متعدد افراد جاں بحق ہوچکےہیں۔
کیوآر سی ایس غزہ میں فلسطینیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کررہی ہے جو اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہیں اور یہ سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے۔
غزہ کے حالات کے پیش دو روز قبل قطری تنظیم نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے مزید 10 لاکھ ڈالر فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا تھا جو حالیہ حملوں میں متاثر ہونے والے خاندانوں میں خرچ کیے جائیں گے، فنڈ آبادی کی بنیادی ضروریات، ادویات اور ایمبولینس سمیت دیگر طبی ضروریات کے لیے خرچ کیاجائے گا۔
غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب 59 بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد افراد جاں بحق اور 1300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فورسز نے دو روز قبل غزہ سٹی میں کثیرالمنزلہ عمارت پر بمباری کی تھی جہاں الجزیرہ، اے پی اور دیگر بین الاقوامی میڈیا کے اداروں کے دفاتر موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا چین پر ایم ایل ون ریل اور ماڈل اکنامک زونز کے منصوبوں میں تیزی لانے پر زور
?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے چین سے کہا ہے کہ
دسمبر
المعمدانی ہسپتال پر حملہ کس نے کیا؟نیویارک ٹائمز کا اعتراف
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے
اکتوبر
نیو یارک کے گورنر جنسی زیادتی میں ملوث، جوبائیڈن نے استعفے کا مطالبہ کردیا
?️ 4 اگست 2021رام اللہ (سچ خبریں) نیو یارک کے گورنر 11 سے زیادہ خواتین کے
اگست
کبھی کبھی کسی چیز کو چھونے پر ہلکا سا کرنٹ کیوں لگتا ہے؟
?️ 25 مارچ 2021لندن (سچ خبریں)کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی چیز کو چھونے
مارچ
وزیر اعظم کا وفاقی سرکاری عمارات و دفاتر اپریل تک شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں تمام سرکاری
دسمبر
Alibaba introduces cashier-less offline retail concept
?️ 29 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
صیہونی حلقوں نے نیتن یاہو پر جملے کسے
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ جاری رکھنے اور صرف چند صہیونی قیدیوں کی
جون
ترکی کے خدشات دور کیے بغیر نیٹو کی توسیع ناممکن ہے : آنکارا
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: ترک حکام کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن میں
مئی