امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ

فائرنگ

?️

سچ خبریں:امریکی ریاستوں کارولینا اور نیویارک میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوئے۔
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز نیو یارک شہر کی میٹرو میں ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسی طرح اتوار کے روز جنوبی ریاست کارولینیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے، تاہم فائرنگ کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کی واردات میں سالانہ کئی ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے یا زخمی ہو جاتے ہیں، قابل ذکر ہے کہ اسلحے کی خرید و فروخت اور اُسے کھلے عام لے کر گھومنے کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے، یاد رہے کہ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

امریکہ کی آبادی دنیا کے 5 فیصد کے برابر ہے تاہم اس ملک میں مسلح حملوں کے ذریعے اجتماعی قتل کا ارتکاب کرنے والوں کا تناسب دنیا میں 31 فیصد ہے۔

امریکہ میں اسلحہ لابی اس قدر مضبوط ہے کہ اب تک امریکی کانگریس بھی ہتھیاروں کو محدود کرنے سے متعلق قوانین منظور نہیں کر سکی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

771 ملزمان کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا گیا

?️ 13 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 1990

غزہ کی جنگ سے نیتن یاہو کے ذاتی مفاد وابسطہ

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سابق وزیراعظم ایہود باراک کے سابق سیاسی مشیر

نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں امریکہ کو پیغام

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نے

حماس کا غزہ کے اسپتالوں میں بین الاقوامی مبصرین بھیجنے پر اصرار 

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کی طرف سے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع

پاکستان کا شمسی توانائی کا عروج پاور گرڈ کو دبا ﺅمیں ڈال رہا ہے.ویلتھ پاک

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لاگت کی بچت اور عالمی تقاضوں کی وجہ

تحریک انصاف کا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار

?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی

اگر یوکرین کو میزائل فراہم کیے گئے تو ہم حملے تیز کر دیں گے: پیوٹن

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کیا

یورپ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے:روس

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:روس کے پارلیمنٹ اسپیکر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے