امریکہ لبنان کا تیل اور گیس نکالنے کی راہ میں رکاوٹ

لبنان

🗓️

سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا کہ امریکہ لبنان کو اپنے علاقائی پانیوں سے تیل اور گیس نکالنے کی اجازت نہیں دے رہا۔
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے ایک رکن حسین الحاج حسن نے کہاکہ ہم سیاست سے متعلق اندرونی مسائل، اقتصادی انحصار کے ساتھ ساتھ محاصرے اور پابندیوں سے متعلق بیرونی حالات کی وجہ سےاپنے ملک میں ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

یادرہے کہ لبنان گزشتہ دو سالوں سے قومی کرنسی (لیرا) کی قدر میں تیزی سے کمی، ادویات، ایندھن اور دیگر بنیادی اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں کی قوت خرید میں زبردست کمی کا شکار ہے، خاص طور پر اگست 2020 میں بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے بعد اس ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے۔

الحاج حسن نے کہا کہ لبنان غریب ملک نہیں ہے لیکن امریکہ لبنان کو سیاسی وجوہات کی بنا پر اپنے تیل اور گیس کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا، اگر ہمارے تیل اور گیس کو نکالا جائے تو اندرونی اور بیرونی قرضوں اور بعض کرپٹ اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود اس ملک کے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان بجلی اور ایندھن کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جب کہ اس کے ساتھ 2020 سے مصر سے گیس اور شام کے راستے اردن سے بجلی کی درآمد کا وعدہ کیا گیا تاہم اس کے خلاف امریکی ویٹو اب بھی برقرار ہے اور اس ملک کوگیس اور بجلی کی فراہمی امریکی قانون سزار کے تابع ہے۔

 

مشہور خبریں۔

’منصوبہ سندھ کو بنجر بنا دے گا‘ کاشتکاروں کا چولستان کینالز کےخلاف احتجاج

🗓️ 24 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے جنوبی خطے کے کاشتکاروں نے پنجاب میں

سعودی عرب کی حدیدہ بندرگاہ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید

🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے اس دعوے کے بعد کہ صیہونیوں نے

کابل میں نماز جمعہ میں دھماکہ

🗓️ 14 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کی پولیس نے بتایا کہ شکردرہ

شام کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہماری آرزو ہے: اردگان

🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے قاہرہ میں D8 تنظیم

عرب ممالک غزہ کی تعمیر نو میں شامل نہیں ہونا چاہتے

🗓️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: بلنکن نے منگل کو کہا کہ عرب ممالک کا کہنا ہے

اسرائیل کے دفاعی ادارے کے اربوں ڈالر کیسے ضائع ہوئے؟

🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: مزاحمتی محاذوں کی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں اور

پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل کو مسمار کرنے کا منصوبہ

🗓️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی آئی اے نیو یارک سٹی میں معروف

اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر حملہ، اداکاروں کا اظہارِ مذمت

🗓️ 7 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ دو روز سے اسرائیلی پولیس کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے