🗓️
سچ خبریں: عراق کے النجباء مزاحمتی گروپ نے امریکہ کو ہتھیاروں کے ذریعے نکال باہر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک معاہدے یا ڈپلومیسی کی زبان نہیں سمجھتا ،اسے عراق سے نکل جانا چاہیے۔
عراق میں امریکی سفیر ایلینا رومنسکی نے اس ملک کے وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ ملاقات میں شام اور اردن کے ساتھ سرحدی علاقوں میں امریکی فوج کی مشکوک فوجی نقل و حرکت کی وضاحت اور جواز پیش کرنے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ یہ ملاقات عراق کے سیاسی اور عسکری حلقوں کی جانب سے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران شام اور اردن کے ساتھ عراق کے سرحدی علاقوں میں امریکہ کی مشکوک کاروائیوں پر شدید احتجاج اور واشنگٹن سے اس کا جواب دینے کا مطالبہ کرنے کے بعد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں امریکی فوجی نقل و حرکت کی وجہ؟
درایں اثنا الحشد الشعبی نے کہا کہ وہ اس نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس نے سرحدی علاقوں میں اپنی افواج کو تعینات کر دیا ہے۔
عراق کی النجباء تحریک نے بھی اس مسئلے پر رد عمل کا اظہار کیا اور ایک بیان شائع کرتے ہوئے تاکید کی کہ اگرچہ عراقی عوام اپنی حکومت کی کاروائی کے منتظر تھے، جسے قابض امریکہ کی موجودگی کو ختم کرنے اور اسے نکال باہر کرنے کا کام سونپا گیا تھا لیکن ہماری قوم کو اچانک جنوب سے شمال اور مغرب تک امریکی فوجی گروہوں کی مشکوک حرکات کا سامنا کرنا پڑا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئی۔
النجباء نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی فوج نے اس کاروائی سے عراق کی خودمختاری کا مذاق اڑایا ہے، مزید کہا کہ ہم اسلامی مزاحمت میں اب بھی اپنے موقف اور الفاظ پر قائم ہیں کہ سیاسی، سفارتی حل یا بین الاقوامی معاہدے قابض امریکیوں کے خلاف کام نہیں کرتے کیونکہ دھوکہ دہی، زیادتی اور ملکوں کے وسائل کو لوٹنا اس ملک کا وطیرہ ہے۔
النجباء نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ صرف ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے، وہ صرف فوجی ذرائع سے اور شکست خوردہ انداز میں عراق سے نکل سکتا ہے، عراق کے تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی گروہوں سے کہا کہ وہ ان جارحیتوں کے خلاف ڈٹ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عراقی سرزمین پر قبضہ جارحوں کے لیے آسان نہیں ہوگا اور ہمارا ملک ان ممالک کی جارح قوتوں کے لیے راستہ نہیں بنے گا جو اقوام کو لوٹنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ عراق میں مہم جوئی کیوں نہیں کر رہا ہے؟
ایلینا رومانسکی نے کچھ باتوں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ نقل و حرکت موجودہ افواج کی منتقلی کے عمل کا حصہ تھی جس کا عراق کے اندرونی مسائل سے قطعاً کوئی تعلق نہیں جبکہ امریکی حکومت عراق کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے لیے بہت بے چین ہے۔
مشہور خبریں۔
سال کا ایک تہائی حصہ عیاشیوں میں گزارنے والا صدر کس ملک کا ہے؟
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا
جنوری
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ جاری، 45 سالہ شخص سے زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے گئے
🗓️ 13 اگست 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف آئے دن تشدد کا
اگست
یوم القدس منانا اتنا ضروری کیوں ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں
🗓️ 7 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیل کی غاصب صہیونی رژیم نے اپنی ناجائز تشکیل
مئی
بغداد اور آنکارا سعودی راہداری کو تبدیل کرنے کی کوشش میں
🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار گلوبز کے تجزیہ کار ڈین سیموئل ایلمس نے اپنے
مارچ
شام میں خوفناک دہشتگردانہ حملہ؛سہ روزہ عام سوگ
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: شام کے شہر حمص میں ایک فوجی کالج پر کل
اکتوبر
ایران نے دنیا کے ممالک کو کیا سبق دیا ؟
🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت اور استکباری نظاموں کے خلاف ملک کے موقف کے
اگست
ترک پولیس نے امریکہ کے خلاف مظاہرین کو کیا گرفتار
🗓️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: استنبول پولیس نے تصدیق کی کہ ترک پولیس نے بدھ کے
نومبر
وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
🗓️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان
اگست