🗓️
سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک قرار دیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے آج الوحدہ پریس اینڈ پبلشنگ فاؤنڈیشن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، امریکی حملوں نے رقہ شہر کو تباہ کر دیااور یہ اس کے مظالم کا زندہ گواہ ہے،امریکہ انسانی حقوق کے مسائل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، انہوں نے کہا کہ عرب لیگ میں واپسی شام کی توجہ کا مرکز نہیں ہے۔
یاد رہے کہ عرب لیگ میں شام کی رکنیت 2011 کی جنگ کے بعد معطل کر دی گئی تھی تاہم کچھ ممالک نے حال ہی میں اس ملک کے ساتھ تعلقات بحال کیے ہیں،گزشتہ ہفتے شامی ڈیموکریٹک فورسزSDF کے عسکریت پسندوں نے دیر الزور کے گاؤں الحزبہ سے متعدد شامی شہریوں کو اغوا کیا اور امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے انہیں نامعلوم مقام پر پہنچا دیا۔
قبل ازیں SDF کے جنگجوؤں نے رقہ اور الحسکہ صوبوں میں سینکڑوں افراد کو اغوا کر کے اپنے کیمپوں میں منتقل کر دیا تھا۔ ایسے حملوں کا مقصد ان افراد کو دہشت گرد گروپوں میں شامل کرنا بتایا جاتا ہے، امریکہ نے شام میں اپنی فوجی موجودگی کو دہشت گرد گروہوں سے لڑنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
دریں اثنا شامی حکام نے بارہا امریکی فوجی حملوں کو اپنی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا
🗓️ 11 اکتوبر 2021میرپور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے
اکتوبر
جنگ بندی کی ہماری پہل ہماری طاقت کی علامت ہے:یمنی عہدہ دار
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:صنعا نے جہاں سعودی عرب کے خلاف فوجی آپریشن کی معطلی
مارچ
طالبان ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، یورپی یونین کا دعویٰ
🗓️ 12 اگست 2021کابل (سچ خبریں) یورپی یونین نے بڑا دعویٰ کرتے ہوے کہا ہے
اگست
پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے‘اعتزاز احسن
🗓️ 1 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) نامور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی
دسمبر
الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ واحد آپشن ہے: گورنر پنجاب
🗓️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ الیکشن
جون
مشعال ملک نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سازشوں کے بارے میں دنیا کو خبردار کردیا
🗓️ 28 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے
مئی
وزیر اعلی پنجاب کی اپوزیشن پر شدید تنقید
🗓️ 18 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو کڑی تنقید
جون
امریکی امداد یوکرین کے کیا کام آئے گی؟ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی زبانی
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اعتراف کیا کہ کیف
مئی