?️
سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کی 32 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کا سب سے اہم اور بڑا کارنامہ دینا کے سامنے اسلامی جمہوریت کے نظام کو متعارف کروانا ہے۔
ایران کے اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے امام خمینی کی 32 ویں برسی کے موقع پر براہ راست تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے بہت سے اہم اقدامات انجام دیئے لیکن اسلامی جمہوریت ان کی سب سے اہم خلاقیت ، جدت اور نوآوری ہے ، یہی دینی اور مذہبی جمہوریت ہے، خمینی کے اس یادگار اقدام کی دور حاضر اور مستقبل میں حفاظت اور نگہبانی ضروری ہے،انھوں نے مزید کہا کہ ایران میں اسلامی جمہوری نظام قائم ہوگيالیکن اس نظام کے بیرونی اور اندرونی سطح پر دشمنوں نے یہ پروپیگنڈہ شروع کردیا کہ اسلامی جمہوری نظام ایک سال کے اندر ہی ختم ہوجائےگا،امام خمینی کی رحلت کے بعد بھی دشمنوں نے ایک بار پھر یہ کہنا شروع کردیا کہ اسلامی جمہوری نظام خاتمہ کے قریب پہنچ گیا ہے اور حتی ایک گروپ نے اس سلسلے میں اعلامیہ بھی صادر کردیا کہ اسلامی نظام کا خاتمہ قریب پہنچ گیا ہے ۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ دو سال قبل امریکہ کے ایک اعلی عہد دارنے بڑے اطمینان سے کہا تھا کہ اسلامی جمہوری نظام 40 سال کو نہیں پہنچ پائےگا لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آج اسلامی جمہوری نظام 40 سال سے اوپر پہنچ گيا ہے اور مختلف میدانوں میں ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے اور اپنے اعلی و ارفع اہداف کی سمت رواں دواں ہے،رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نظام کے مخالفین دو قسم کے ہیں، ایک لیبرل نظریہ کے حامی ہیں جن کا یہ کہنا ہے کہ دین اور مذہب کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جبکہ دوسرا نظریہ داعشی نظریہ ہے یہ لوگ دینی حاکمیت کے قائل تھے لیکن عوام اور جمہوریت کے خلاف تھے، امام خمینی نے اللہ تعالی کی ذات پر ایمان و توکل اور عوام پر یقین رکھتے ہوئے اسلامی جمہوریت کا نظریہ پیش کیا اور عمیق دینی معرفت کے ساتھ اپنے اس نظریہ پر قائم رہے یہاں تک کہ اسے عملی جامہ پہنا دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی معارف کے بارے میں حضرت امام خمینی کی جامع اور وسیع شناخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے اسلامی معارف کی پشتپناہی کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ نظام کی داغ بیل ڈالی اور وہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اسلام کی حاکمیت اور عوام پر پختہ یقین رکھتے تھے،انھوں نے اسلامی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں متعدد احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کی رحلت کے بعد آپ کی کی جانشینی میں اختلاف کے باوجود سب کا عقیدہ اس بات پر استوار تھا کہ حکومت دین اور قرآن کی بنیاد پر جاری رہنی چاہیے۔
مہر
مشہور خبریں۔
ٹرمپ ایک فراڈ ہے: کملا ہیرس
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے کملا ہیرس کو آئندہ نومبر میں ہونے
جولائی
غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت صحافیوں کے لیے کیسی ہے؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا
نومبر
پاکستان اور کویت کے مسائل حل ہوگئے: شاہ محمود قریشی
?️ 19 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) کافی عرصے سے پاکستان اور کویت کے درمیان ویزا
مارچ
امریکی امدادی مرکز میں گھٹن سے 10 فلسطینی شہید!
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر انسانی
جولائی
یوم قدس، صہیونی ریاست کی دہشت گردی اور مسلم امہ کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت
?️ 7 مئی 2021(سچ خبریں) گزشتہ نصف صدی سے اسرائیل مسلسل فلسطین میں ظلم و
مئی
اسرائیل نے مغربی ممالک کو بھی مشکل میں ڈال دیا
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ بنی گانٹز اور
جون
مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ 152 فلسطینی زخمی
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: عسکریت پسند صیہونیوں نے آج جمعہ کی صبح مسجد الاقصی
اپریل
کیا سعودی اور امارات کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار Le Monde کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد
اگست