?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی فوج کے جرائم کے حوالے سے کمزور موقف اختیار کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے، جو ہمیشہ معصوم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملوں کے حق میں مؤقف اختیار کرتے ہیں، اس بار کہا کہ غزہ میں امدادی گاڑیوں کے ایک گروپ پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے میں خوف و ہراس کا شکار ہوں!
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت ختم : اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس سے قبل صیہونی جنگی طیاروں کے ہاتھوں جبالیا کیمپ پر بمباری کے سلسلہ میں بھی صرف ایک ہی جملہ کہا کہ میں حیران رہ گیا
یاد رہے کہ صہیونی فوج تنازعات اور جنگ کے کسی بھی اصول اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کرتی، اسپتالوں پر بمباری کے علاوہ امدادی گاڑیوں اور زخمیوں کے قافلوں کو بھی نشانہ بناتی ہے۔
اس حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے ایک اسپتال کے بجلی کے جنریٹر اور اس علاقے کے رفح شہر کے مشرق میں عوامی پانی کی سپلائی کو بھی بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔
گزشتہ روز صیہونی فوج نے ایک اور جنگی جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے داخلی دروازے پر بمباری کرکے درجنوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کی نظر میں اقوام متحدہ کی کیا حیثیت ہے؟
غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد زقوت نے الجزیرہ کو بتایا کہ بمباری میں ان زخمیوں کو نشانہ بنایا گیا جنہیں رفح کراسنگ پر بھیجا جا رہا تھا۔
صہیونی غاصبوں نے ان زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا۔
مشہور خبریں۔
سنوار اور حماس کے درمیان تعلقات پر یسرائیل ہیوم کی رپورٹ
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے رپورٹر ایرس لن نے اعتراف کیا
ستمبر
برطانیہ نے مشرقی یورپ میں 8000 فوجی بھیجے
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: تقریباً 8,000 برطانوی فوجی مشرقی یورپ میں جنگی مشقوں میں
اپریل
ایران امت مسلمہ کے لیے کیا کر رہا ہے؟یمنی رہنما کی زبانی
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا
نومبر
برطانوی طرز کی آزادی بیان
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس افسران اس ملک کی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف
اکتوبر
ایرانی بہت ہوشیار ہیں:سابق صیہونی عہدہ دار
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق چیف آف اسٹاف نے اس بات کا
ستمبر
وزارت جنگ کے خلاف شکایات کا حجم
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: کالکالسٹ اقتصادی اخبار کے مطابق آہنی تلواروں کی جنگ وزارت جنگ
ستمبر
عراقی مزاحمتی گروہوں کا امریکی قابضین کو اہم پیغام
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں کی کوآرڈینیٹنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکی
جولائی
فرانس میں کرسمس منانے کا انوکھا انداز؛سیکڑوں گاڑیاں راکھ کا ڈھیر
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:فرانس حالیہ دنوں سیاسی اور سماجی بے چینی کے دور سے
جنوری