افغان طالبان کے سروں پر موت کے بادل

طالبان

سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 68 طالبان ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔
طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں فوجی دستوں کے ساتھ جھڑپوں اور حملوں میں طالبان کے 68 ارکان ہلاک اور 64 دیگر زخمی ہوئے ہیں، افغان وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ فوج کے ذریعہ کی جانے والی زمینی اور فضائی کاروائیوں کے دوران ہرات ، فاریاب ، فرح ، بدخشان ، قندوز اور قندھار صوبوں میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران اس گروپ کے ذریعہ افغان فورسز کی راہ میں اور سڑکوں پر لگائی گئی 211 بارودی سرنگیں دریافت کی گئیں اور انہیں ناکارہ کردیا گیا۔ بیان میں اس دوران افغان فورسز کے درمیان کسی جانی نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 20 سے زائد صوبوں میں طالبان باغیوں اور سرکاری فوج کے مابین جھڑپیں جاری ہیں جبکہ ترکی میں امن سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لئے افغانستان کے اندر اور باہرسے کوششیں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے