افغانستان کا طبی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے: یونیسیف کاانتباہ

افغانستان

🗓️

سچ خبریں:افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے نے کہا کہ اس ملک کو شدید ترین بحرانوں کا سامنا ہے اور اس کا صحت کا نظام تباہ ہو رہا ہے۔

النشرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے سلام الجنبی نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ افغانستان کو دنیا کے شدید ترین بحرانوں کا سامنا ہے اور اس ملک کی ضروریات روز بروز بڑھ رہی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے بڑھتے ہوئے بحران کے علاوہ، جس کا تعلق خوراک کی قلت اور غذائی عدم تحفظ سے ہے، اس ملک کا صحت اور سماجی خدمات کی نگرانی کا نظام منہدم ہو رہا ہے، الجنبی نےمزید کہا کہ افغانستان اس سال کے آغاز میں دنیا کے بدترین ممالک میں سے ایک تھا، جہاں اس کی نصف آبادی بشمول 10 ملین بچوں کو انسانی امداد کی ضرورت تھی۔

 انہوں نے کہا کہ اس ملک میں رونما ہونے والےحالیہ واقعات کی وجہ سے خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنےوالے خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ انسانی ضروریات کا تخمینہ 192 ملین ڈالر لگایا گیا ہے جس کا تقریباً 70 فیصد یونیسیف کے عطیہ دہندگان نے فراہم کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سوڈان میں لاکھوں لوگ آگ بگولہ

🗓️ 13 نومبر 2021سچ خبریں:  طارق ابو شوریٰ العالم کے نامہ نگار نے مزید اطلاع

مغربی تسلط کا دور ختم ہو ا: انگلینڈ کے سابق وزیر اعظم کا اعتراف

🗓️ 17 جولائی 2022سچ خبریں:    برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اعتراف کیا

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے اپنی شکست کی رپورٹ تیار کر لی ہے

🗓️ 22 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ  کی

شام میں داعشی سرغنہ ہلاک

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام کے صوبے درعا میں اس ملک کی فوج کے ساتھ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان

🗓️ 31 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی

تل ابیب غزہ جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام 

🗓️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

وزیراعظم نے مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا

🗓️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو پریشانی کا

صہیونی پولیس کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ سلوک

🗓️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے نیتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے