?️
سچ خبریں:جہاں ایک طرف پوری دنیاکوویڈ 19 وبا کا مقابلہ کررہی ہے وہیں افغانستان کے طبی نظام اور اسپتالوں کی حالت اس حد تک خراب ہے کہ بہت سے طبی مراکز بند ہوچکے ہیں اور جو کام کر رہے ہیں ان کے عملے کو کئی مہینوں سے تنخوا ہیں نہیں ملی ہیں۔
فرانسیسی اخبار لی پین کی رپورٹ کے مطابق ایسے وقت میں جب دنیا کورونا وائرس اور اس کے نئے تناؤ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ، افغانستان کا طبی نظام افسوسناک اور تباہی کے دہانے پرپہنچ چکا ہے۔
فرانسیسی اخبارنے مزید لکھا ہے کہ کابل میں کورونا مریضوں کے مرکزی اسپتال میں مالی حالت ہے کہ وہ صرف چند ہفتوں تک ہی اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے،افغان-جاپانی ڈاکٹر فریبا عزیزی نے خبردار کیا ہے کہ شاید مزید ایک مہینے تک ہم کرونا کے مریضوں اور یہاں تک کہ طبی عملے کے لیے کچھ نہیں کر پائیں گے۔
درایں اثناقندھار کے ایک ہسپتال میں بچوں کے وارڈ کے سربراہ محمد صدیق نے کہا کہ ہمیں طبی آلات اور سامان کی اشد ضرورت ہے نیز ہمیں فوری طور پر کم از کم دوگنی ادویات اور طبی عملے کی ضرورت ہے۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے بھی اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں 2 ہزار سے زائد صحت کے مراکز بند ہو چکے ہیں اور تقریبا23000 ملازمین بشمول 7000 خواتین ، فی الحال یا تو کام پر نہیں ہیں یا انھیں تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں ۔
افغان صحت کے نظام میں اس افسوسناک صورتحال کی جڑوں کا حوالہ دیتے ہوئے لوپین نے مزید لکھا ہے کہ افغانستان کی یہ صورتحال اس ملک کے لیےبین الاقوامی مالی امداد اور بیرون ملک بالخصوص واشنگٹن میں اس کے اثاثوں کی بندش کی وجہ سے ہے جس کے نتیجہ میں افغانستان کی معیشت جمود کا شکار ہے۔
فرانس ریڈیوکے مطابق طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ بعد بھی طالبان کی عبوری حکومت نے خاص طور پر ملک کے معاشی بحران کے پیش نظر ابھی تک کسی خاص منصوبے کا اعلان نہیں کیا ۔
واضح رہے کہ طالبان کی عبوری حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عالمی بینک نے افغانستان کو دی جانے والی فنڈنگ معطل کر دی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ واشنگٹن میں قائم بین الاقوامی ادارہ افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا یمنی شہید رہنما
?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:سید حسین بدر الدین الحوثی یمن کی انصار اللہ تحریک کے
مارچ
امریکہ میں سان فرانسسکو کے اسٹورز کی لوٹ مار پر ڈیلی میل کی رپورٹ
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سان فرانسسکو میں چور
دسمبر
امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار
?️ 9 دسمبر 2024 سچ خبریں: امریکی عدالت نے حکومت کی جانب سے شارٹ ویڈیو
دسمبر
نیتن یاہو کچھ بول کیوں نہیں رہے؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو کے چند
اکتوبر
نواز شریف کی واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی
?️ 17 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سینیٹر مسلم لیگ ن رانا مقبول کا کہنا ہے
نومبر
غزہ جنگ | غزہ میں رہائشی علاقوں اور اسکولوں پر صہیونی حملوں میں شدت آتی جا رہی ہے
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی
ستمبر
پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا
?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرسٹر علی ظفر نے پی ٹی آئی انٹرا
دسمبر
عراق میں تحلیل شدہ بعث پارٹی کی بحالی کے لیے امریکہ اور ترکی کی خفیہ سرگرمیاں
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک عراقی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ترکی،
فروری